Bharat Express

Salman Khan Wanted: سلمان خان نے وانٹیڈ کی شوٹنگ کے دوران معاونین کوتحفے میں دی تھیں 35 ساڑیاں، یہاں پڑھیں پوری کہانی

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے وانٹیڈ فلم کی شوٹنگ کے دوران دریا دلی دکھاتے ہوئے ہیلپرس کوساڑیاں تحفے میں دی تھیں۔ آئیے آپ کو اس پوری کہانی کے بارے میں بتاتے ہیں۔

سلمان خان نے فلم وانٹیڈ کے دوران دریا دلی کی مثال پیش کی تھی۔

سلمان خان ایک بڑے سپراسٹار ہیں، جو دنیا بھر میں کروڑوں دلوں پر راج کرتے ہیں۔ ان کے فینس انہیں بہت پسند کرتے ہیں۔ سلمان خان کو ان کی شاندار اداکاری اور اسکرین پرپیشکش کے لئے تو جانا ہی جاتا ہے۔ فینس انہیں ان کی دریادلی اور دوسروں کی مدد کرنے کے لئے بھی بہت پسند کرتے ہیں۔ سلمان خان ضرورتمندوں کی مدد اور غریبوں کی ضروریات کا پورا خیال رکھتے ہیں، جس کی سینکڑوں مثالیں سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔

آج ہم آپ کو ایک ایسی کہانی کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں، جس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ سلمان خان کی دریادلی کی مثال اس وقت بھی دیکھنے کو ملی تھی، جب وہ فلم وانٹیڈ کے سیٹ پر کام کرنے والے ورکرس کو 35 ساڑیاں بطور تحفہ دی تھیں۔ سلمان خان کی اس دریادلی کو دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا تھا۔

شوٹنگ کے وقت سلمان خان نے کی تھی مدد

سال 2009 میں سلمان خان پربھو دیوا کی ایکشن فلم وانٹیڈ کی شوٹنگ کررہے تھے۔ اپنی دریادلی اور مدد کرنے کی عادت کے لئے جانے جانے والے سلمان خان نے پھر ے اپنی بھلائی دکھائی۔ فلم سٹی میں شوٹنگ کے دوران چار خواتین صفائی اہلکاروں نے ان سے ساڑیاں مانگیں۔ سلمان خان نے ان سے پوچھا کہ وہ کل کتی خواتین صفائی ملازمین ہیں اور فوراً ایک آدمی کو 35 ساڑیاں خریدنے کے لئے بھیج دیا۔ بعد میں انہوں نے سبھی صفائی ملازمین کو یہ ساڑیاں تحفے میں دیں۔ سلمان خان کا یہ نیک اور بہترین قدم ان کی دریا دلی اورمشفقانہ رویے اوربڑے دل کودکھاتا ہے۔ جو ہمیشہ دوسروں کی مدد کرنے کے لئے تیار رہتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

بیبی جان میں چھایا سلمان خان کا کیمیو رول

ورک فرنٹ پرسلمان خان عید 2025 پر ساجد ناڈیا والا کے ذریعہ پروڈیوس اور اے آرمروگڈوس کی ہدایت کاری والی فلم کے ساتھ واپسی کرنے کے لئے تیار ہیں۔ سلمان خان کو ورون دھون کی بیبی جان میں بھی دیکھا گیا ہے۔ فلم 25 دسمبر کو ریلیز ہوئی ہے۔ اس فلم میں سلمان خان کا کیمیو رول ہے۔ سلمان خان کو ایکشن اوتار میں دیکھا گیا۔ سلمان خان کا ایکشن اوتار فینس کے دلوں پر چھا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔