راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ کی 9ویں برسی کے موقع پر24 دسمبرکوایک میڈیا سیمینارکا انعقاد کیا جائے گا۔ برہما کماری کی جانب سے بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اورایڈیٹراِن چیف اپیندررائے کومہمان خصوصی کے طورپرمدعوکیا گیا ہے۔
راج یوگی برہما کمار اوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق قومی صدراوراندورزون کے علاقائی ڈائریکٹر تھے۔
میڈیا سیمینارکا انعقاد منگل (24 دسمبر) کو11:30 بجے برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ آڈیٹوریم، گیان شیکھر، اوم شانتی بھون، نیو پلاسیا اندورمیں منعقد کیا جائے گا۔ اس میڈیا سیمینارکا موضوع ہے ’’صاف اورصحت مند معاشرہ کے لئے روحانی طور پربا اختیاربنانا- میڈیا کا کردار‘‘ ہے۔
بھارت ایکسپریس۔