Bharat Express

Sonia Gandhi Hospitalized: سونیا گاندھی کی طبیعت خراب، سرگنگا رام اسپتال میں داخل

سونیا گاندھی: سونیا گاندھی کی صحت جنوری کے مہینے کے شروع میں بگڑ گئی تھی۔ جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

سونیا گاندھی کی طبیعت خراب، سرگنگا رام اسپتال میں داخل

کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کی جمعہ کو اچانک طبیعت خراب ہوگئی ،سونیا گاندھی کو بخار آنے کے بعد سر گنگا را م اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔اسپتال کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سونیا گاندھی ابھی نگرانی میں ہیں ۔ اور ان کے میڈیکل ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔

سونیا گاندھی چیسٹ میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کے سینئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر اروپ باسو کی نگرانی میں زیر علاج ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ کوئی سنجیدہ معاملہ نہیں ہے، سانس لینے میں پریشانی ہے  جس کی وجہ سے انہیں اکثر نیوبلاز بھی کرایا جاتا ہے ۔ سر گنگارام اسپتال ٹرسٹ کے چیئرمین ڈاکٹر ڈی ایس رانا نے سونیا گاندھی کی صحت کی رپورٹ کو نارمل قرار دیا ہے۔

جنوری میں بھی صحت بگڑ گئی

سونیا گاندھی کی صحت جنوری کے مہینے کے شروع میں بگڑ گئی تھی۔ جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پھر اسے وائرل انفیکشن ہوا۔ تقریباً ایک ہفتہ تک زیر علاج رہنے کے بعد انہیں اسپتال سے چھٹی دے گی گئی تھی ۔ اس وقت راہل گاندھی بھارت جوڑو یاترا نکال رہے تھے اور وہ یاترا چھوڑ کر ان سے ملنے اسپتال گئے۔

کانگریس کے اجلاس میں شامل تھے

قابل ذکر بات یہ ہے کہ سونیا گاندھی نے رائے پور میں منعقدہ کانگریس اجلاس میں شرکت کی تھی۔ یہ اجلاس 24 سے 26 فروری تک جاری رہا۔ اس دوران سونیا گاندھی نے بھی  تقریر کی۔ یہاں سونیا گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کو آخری پڑاؤ بتایا۔ جس کے بعد ایسی خبریں منظرعام پر آئیں کہ انہوں نے   سیاست سے  الیحدگی اختیار کرلی  ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ اکتوبر 2022 تک انہوں نے کانگریس کی عبوری صدر کا عہدہ سنبھالا تھا۔

‘راہل گاندھی اس وقت غیر ملکی دورے پر ہیں’

قابل ذکر بات یہ ہے کہ سونیا گاندھی کی صحت ایسے وقت میں خراب ہوئی ہے جب راہل گاندھی غیر ملکی دورے پر ہیں۔ وہ برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی میں لیکچر دینے گئے ہیں۔ وہاں انہوں نے لیکچر کے دوران کہا کہ ’’ہندوستانی جمہوریت خطرے میں ہے۔ ہم مسلسل دباؤ محسوس کر رہے ہیں۔ اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ میرے خلاف کئی مقدمات بنائے گئے۔ ایسے معاملات میں مقدمات درج کیے گئے، جو کہ بالکل نہیں بنتے۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read