Bharat Express

Bharat Express Urdu Conclave: بھارت ایکسپریس اردو کی جانب سے بھارت ایکسپریس اردو کانکلیو کا انعقاد،ملک کے سرکردہ صحافی اور ممتاز شخصیات کی شرکت

بھارت ایکسپریس اردو ٹیم کی جانب سے منعقد اس کانکلیو کا آغاز قومی دارلحکومت دہلی کے اردو گھر،ڈی ڈی مارگ راؤز ایوینیو میں 27 اکتوبر 2024 کو دوپہر 2:30 ہوگا۔

بھارت ایکسپریس اردو کانکلیو میں سرکردہ سیاسی، مذہبی، صحافتی اور سماجی شخصیات کی شرکت یقینی ہے۔

ملک کے چنندہ اور معیاری صحافتی اداروں میں سے ایک بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک  کی اردو ٹیم کی جانب سے بزم صحافت کے زیر اہتمام ’بھارت ایکسپریس اردو کانکلیو’ کے عنوان سے ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس تقریب میں جہاں ایک طرف ملک کے ممتاز صحافی صحافت سے متعلق امور پر گفت و شنید کریں گے تو وہیں دوسری جانب سے مختلف شعبہ حیات سے وابستہ سرکرد شخصیات کی آمد یقینی ہے۔ بھارت ایکسپریس اردو ٹیم کی جانب سے منعقد اس کانکلیوکا آغاز قومی دارلحکومت دہلی کے اردوگھر(انجمن ترقی اردو ہند)، راؤز ایوینیو، ڈی ڈی مارگ، نئی دہلی میں میں 27 اکتوبر2024 کودوپہر2:30 ہوگا۔

بھارت ایکسپریس اردوکانکلیومیں اردوصحافت کے 200 سالہ شاندارماضی، اردو صحافت کے موجودہ صورتحال اور مستقبل کے تعلق سے گفتگو کی جائے گی۔ مذکورہ موضوعات پراظہارخیال کے لئے ملک کے چنندہ صحافی شامل ہوں گے، جن میں سابق سفیروسابق ایم پی، میم افضل، روز نامہ انقلاب کے ایڈیٹرایم ودود ساجد، جدید خبرکے ایڈیٹرمعصوم مراد آبادی اورمنصف ٹی وی کے سینئرایڈیٹرخورشید ربانی سمیت دیگرممتازصحافیوں کی شرکت یقینی ہے۔

مولانا ارشد مدنی کے علاوہ سرکردہ سیاسی شخصیات بھی ہوں گے شامل

اس تقریب میں ملک کے معروف تعلیمی ادارے جیسے جامعہ ملیہ اسلامیہ، جواہر لعل نہرو یونیورسٹی، دہلی یونیورسٹی اورآئی آئی ایم سی میں اردوصحا فت سے متعلق کورس میں نمایاں مقام حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو ان کی حوصلہ افزائی اور  صحافتی میدان میں ان کی دلچسپی کوبرقراررکھنے کے پیش نظر انہیں ایوارڈ سے بھی نوازا جائے گا۔ اس کانکلیو میں صحافت سے متعلق موضوعات کے علاوہ دیگرکئی امورپربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ روک کی جانب سے منعقد اس کانکلیو میں جہاں ایک طرف معروف عالم دین، جمیعتہ علماء ہند کے صدرمولانا سید ارشد مدنی کی آمد یقینی ہے تووہیں دوسری جانب مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈران  بھی شریک ہوں گے۔ مولانا سید ارشد مدنی کے علاوہ سابق مرکزی وزیر، ممتازقانون داں،انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکے صدرسلمان خورشید، ممتازشاعر، کانگریس پارٹی کے شعبہ اقلیت کے صدرعمران پرتاپ گڑھی، بی جے پی کی ترجمان شازیہ علمی، کانگریس رہنما، راجیہ سبھا کے ممبراورسی ڈبلیوسی کے رکن ڈاکٹرسید ناصرحسین کی شرکت متوقع ہے۔

سرکردہ ادبی وتعلیمی شخصیات بھی ہوں گی شامل

مولانا آزاد یونیورسٹی، جودھپورکے سابق صدر پروفیسراختر الواسع ، کانگریس پارٹی کی لیڈر الکا لامبا، وزیر مملکت ایس سی سنگھ بگھیل، کانگریس پارٹی کے لیڈر میم افضل،عام آدمی پارٹی کی ترجمان پرینکا ککڑ، لوک سبھا ممبر وقف سے متعلق جے پی سی کے چیئرمین جگد مبیکا پال، سماجوادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اقرا حسن چودھری، آرجے ڈی کے قومی ترجمان پروفیسرانورپاشا، معروف سرجن ڈاکٹرماجد تا لیکوٹی، سابق ریاستی وزیراورکانگریس پارٹی کے لیڈرہارون یوسف، روز نامہ انقلاب کے ایڈ یٹرایم ودود ساجد، معصوم مراد آبادی ، منصف ٹی وی کے سینئر ایڈیٹر خورشید ربانی ،جواہرلعل نہرو کے اسکول آف لینگویج کے سینئرپروفیسرخواجہ اکرام الدین، دہلی یونیورسٹی کے شعبہ اردوکے صدرپروفیسرابوبکرعباد، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ ارود کے پروفیسرندیم احمد، آئی آئی ایم سی کے ڈاکٹر ویریندر کمار بھارتی،قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائریکٹرڈاکٹر شمس اقبال ،انڈین مسلم انٹلکچول فورم کے نیشنل کنوینرکلیم الحفیظ، پیوپلس اویرنس فورم کے صدرایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان، سپریم کورٹ کے وکیل ایڈ وکیٹ شاہد علی، میکس ہاسپیٹل  کی ڈاکٹرسحرقریشی، دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے سوشل میڈیا کے چیئرپرسن محمد ہدایت اللہ خلیل، حب سنس انٹل گروپ کے بانی ایم آصف حبیب، دی ہند گرواکیڈمی کے بانی نور نوازخان سپریم کورٹ کے وکیل ارشاد احمد کے علاوہ متعدد سرکردہ شخصیات کے نام شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read