Bharat Express

Dead and wounded’ in attack near Ankara: ترکی کے دارلحکومت انقرہ میں دھشت گردانہ حملہ ، 4 ہلاک، 14 زخمی

اس دھماکہ میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے وہیں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ ترکی کے وزیر نے یہ اطلاع دی ہے ۔

ترکی کے دارالحکومت میں ایک بڑا دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے۔ اس حملے میں 4 افراد ہلاک، جبکہ 14 افراد  زخمی بتائے جارہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ حملہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں واقع دفاعی اور فضائی کمپنی ‘ترکش ایرو اسپیس انڈسٹریز’ کے ہیڈ کوارٹر پر ہوا۔ ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز ملک کا مقامی لڑاکا طیارہ KAAN تیار کرتی ہے۔

ترکی کے وزیر داخلہ نے کہا کہ ایک دفاعی اور ایرو اسپیس کمپنی کے ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردانہ حملے میں چار افراد  ہلاک ہوئے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی اور چاروں طرف دھواں پھیل گیا۔ اس کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ اس دہشت گردانہ حملے کی کئی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جن میں کچھ دہشت گردوں کو فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ابھی تک کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ حملے کے بعد ایمرجنسی سروسز کو ڈیفنس اور ایرو اسپیس کمپنی کے ہیڈ کوارٹر بھیج دیا گیا ہے۔

لوگوں کو یرغمال بنائے جانے کا بھی خدشہ ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق دھماکے اور اس کے بعد ہونے والی فائرنگ کی وجہ واضح نہیں ہے۔ تاہم کچھ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ خودکش حملہ ہوا اور اس کے بعد عمارت میں کچھ لوگوں کو یرغمال بھی بنا لیا گیا۔ تاہم حکام نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ عمارت کے اندر موجود کارکنوں کو حکام نے محفوظ مقام پر پہنچا دیا تھا اور کسی کو باہر جانے کی اجازت نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ بم دھماکے مختلف خارجی دروازوں پر ہوئے ہوں گے۔

Also Read