Bharat Express

Israel Airstrike Lebanon: اسرائیلی فضائی حملے سے لبنان میں مچی تباہی، 45 ہلاک، 76 زخمی

اسرائیلی فضائی حملوں میں اب تک سیکڑوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جب کہ ہزاروں زخمی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق لبنان میں اب تک مجموعی طور پر 1640 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں 104 بچے اور 194 خواتین شامل ہیں۔

اسرائیلی فضائی حملے سے لبنان میں مچی تباہی، 45 ہلاک، 76 زخمی

 اسرائیل اور لبنان کے درمیان موجودہ تنازعہ بڑھتا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے لبنان کی وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ اتوار کو اسرائیلی فوج نے دو مختلف علاقوں میں تیز رفتار فضائی حملے کیے، جس میں کم از کم 45 افراد ہلاک اور 76 زخمی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق یہ حملہ جنوبی لبنان کے گاؤں عین الدیلب اور مشرقی لبنان کی وادی بیکا میں بعلبیک ہرمل کے علاقے میں کیا گیا۔ جس میں عین الدیلب میں 24 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوئے۔ جب کہ بعلبیک ہرمل میں کم از کم 21 افراد ہلاک اور 47 زخمی ہوئے۔

حالیہ دنوں میں اسرائیل کی شدید بمباری کے باعث ہزاروں لبنانی شہریوں کو اپنا گھر بار چھوڑ کر دوسری جگہوں پر نقل مکانی کرنا پڑ رہی ہے۔ فضائی حملوں میں عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔ اہم انفراسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اسرائیل یہ حملہ حزب اللہ کےلڑاکوں کو ختم کرنے کے لیے کر رہا ہے۔ حسن نصراللہ کے حالیہ قتل کے بعد اسرائیل کے حوصلے کافی بلند ہیں۔ ملک کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی بھی قیمت پر حملے کو روکنے والے نہیں ہیں۔

لبنان میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد

آپ کو بتاتے چلیں کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں اب تک سیکڑوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جب کہ ہزاروں زخمی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق لبنان میں اب تک مجموعی طور پر 1640 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں 104 بچے اور 194 خواتین شامل ہیں۔ حزب اللہ کے لڑاکوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس حملے میں حزب اللہ کے کم از کم 20 لڑاکےمارے گئے، جن میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ اور دو قریبی ساتھی شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Also Read