Bharat Express

Haryana Congress Candidate List 2024: ہریانہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس کے امیدوراوں کی پہلی فہرست جاری، جانئے کس کو کہاں سے ملا ٹکٹ؟

اس سے قبل جمعہ کے دن اولمپیئن پہلوان ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا نے کانگریس سے ہاتھ ملایا تھا۔ اب پارٹی نے ہریانہ اسمبلی انتخابات میں پہلوان ونیش پھوگٹ کو میدان میں اتارا ہے۔

کانگریس کے ٹکٹ پر اپنے سسرالی گھر جولانہ سے پہلا الیکشن لڑیں گی ونیش پھوگاٹ

کانگریس نے ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ کانگریس نے اس فہرست میں اپنے 31 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس نے پہلوان ونیش پھوگاٹ کو، جو جمعہ کو ہی پارٹی میں شامل ہوئی تھیں، کو جند کی جولانہ اسمبلی حلقہ سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ اس کے علاوہ سابق سی ایم بھوپیندر سنگھ ہڈا کو گڑھی سمپلا کلوئی اسمبلی سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔

اس سے قبل جمعہ کے دن اولمپیئن پہلوان ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا نے کانگریس سے ہاتھ ملایا تھا۔ اب پارٹی نے ہریانہ اسمبلی انتخابات میں پہلوان ونیش پھوگٹ کو میدان میں اتارا ہے۔

بی جے پی نے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

کانگریس سے قبل  بی جے پی نے ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ بی جے پی نے اپنی پہلی فہرست میں 67 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔ اس میں بی جے پی نے لاڈوا اسمبلی سیٹ سے وزیر اعلیٰ نایاب سنگھ سینی کو ٹکٹ دیا ہے۔ اس کے علاوہ سابق وزیر داخلہ انل وج کو امبالہ کینٹ سے میدان میں اتارا گیا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ہریانہ میں 5 اکتوبر کو اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہوگی۔ اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان 8 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس۔