Bharat Express

Rahul on Lateral Entry: یوپی ایس سی کے بجائے آرایس ایس کے ذریعہ تقرری ہورہی ہے، چھینا جار ہے ریزویشن ،راہل گاندھی کا حکومت پر الزام

راہل گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی یونین پبلک سروس کمیشن کے بجائے ‘راشٹریہ سویم سیوک سنگھ’ کے ذریعے سرکاری ملازمین کی بھرتی کرکے آئین پر حملہ کررہے ہیں۔

یوپی ایس سی کے بجائے آرایس ایس کے ذریعہ تقرری ہورہی ہے، چھینا جار ہے ریزویشن ،راہل گاندھی کا حکومت پر الزام

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت پر حملہ بولا ہے۔  یوپی ایس سی  کی طرف سے کی گئی حالیہ تقرریوں کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ یہ حکومت یونین پبلک سروس کمیشن کے بجائے ‘راشٹریہ سویم سیوک سنگھ’ کے ذریعے بڑے عہدوں پر بھرتی کر رہی ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی یونین پبلک سروس کمیشن کے بجائے ‘راشٹریہ سویم سیوک سنگھ’ کے ذریعے سرکاری ملازمین کی بھرتی کرکے آئین پر حملہ کررہے ہیں۔ مرکزی حکومت کی مختلف وزارتوں میں لیٹرل انٹری کے ذریعے اہم عہدوں پر بھرتی کرکے ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی زمروں کا ریزرویشن کھلے عام چھینا جا رہا ہے۔

‘اعلیٰ عہدوں پر پسماندہ افراد کی نمائندگی نہیں کی جاتی’

اپنے پرانی باتوں کو یاد دلاتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ ملک کے تمام اعلیٰ عہدوں بشمول اعلیٰ بیوروکریسی میں پسماندہ افراد کی نمائندگی نہیں کی جاتی ہے، اسے بہتر کرنے کے بجائے انہیں لیٹرل انٹری کے ذریعے اعلیٰ عہدوں سے ہٹایا جا رہا ہے۔ “

‘اس سے سماجی انصاف کے تصور کو ٹھیس پہنچتی ہے’

مودی پر حملہ کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ یہ یو پی ایس سی کی تیاری کرنے والے باصلاحیت نوجوانوں کے حقوق پر ڈاکہ ہے اور سماجی انصاف کے تصور پر ایک بڑا دھچکا ہے ،جس میں پسماندہ افراد کے لیے ریزرویشن بھی شامل ہے۔ اہم سرکاری عہدوں پر فائز ہو کر چند کارپوریٹس کے نمائندے کیا کارنامے  کریں گے اس کی ایک واضح مثال  سیبی ہے، جہاں پرائیویٹ سیکٹر سے آنے والے ایک شخص کو پہلی بار چیئرپرسن بنایا گیا۔

بھارت ایکسپریس

Also Read