Bharat Express

Encounter with militants in Doda: جموں کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں فوج اور ملیٹنٹوں کے بیچ انکاونٹر جاری، ایک کیپٹن شہید، ایک ملیٹنٹ زخمی

جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم جاری ہے۔ دریں اثنا، بھارتی فوج نے تصدیق کی ہے کہ تصادم کے دوران ایک فوجی اہلکار شہید ہو گیا ہے۔ دفاعی اہلکار نے بتایا کہ بھارتی فوج کی 48 نیشنل رائفلز کا ایک کیپٹن شہید ہو گیا ہے۔

جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم جاری ہے۔ دریں اثنا، بھارتی فوج نے تصدیق کی ہے کہ تصادم کے دوران ایک فوجی اہلکار شہید ہو گیا ہے۔ دفاعی اہلکار نے بتایا کہ بھارتی فوج کی 48 نیشنل رائفلز کا ایک کیپٹن شہید ہو گیا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ ڈوڈہ کے علاقے میں فوج کا آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔

اس سے قبل علاقے میں ایک دہشت گرد کے زخمی ہونے کی خبر آئی تھی جس کے بعد فوج نے انسداد دہشت گردی آپریشن شروع کیا تھا۔ اس دوران M-4 رائفل اور تین بیگ برآمد ہوئے۔گزشتہ ماہ ڈوڈا ضلع میں فوج اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم ہوا تھا۔ دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں شدید زخمی ہونے والے ایک افسر سمیت پانچ فوجیوں نے دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ دیاتھا۔ یہ انکاؤنٹر اس وقت ہوا تھاجب جموں و کشمیر پولیس کے راشٹریہ رائفلز اور اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کے دستوں نے ڈوڈا شہر سے تقریباً 55 کلومیٹر دور دیسا کے جنگلاتی علاقے میں دھاری گوٹے اوراربگی میں مشترکہ تلاشی مہم شروع کی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read