Bharat Express

Vicky Kaushal On Sham Kaushal: وکی کوشل کے والد کرنا چاہتے تھے خودکشی؟ شام کوشل سے متعلق بیٹ اداکار بیٹے نے کیا بڑا انکشاف

بالی ووڈ اداکار وکی کوشل نے اپنے والد شام کوشل سے متعلق ایک ایسا دعویٰ کیا ہے، جسے جان کرفینس بھی ہوش کھو بیٹھیں گے۔ اداکار نے بتایا ہے کہ ان کے والد کو خودکشی کے خیال آتے تھے۔ اس کی کیا وجہ ہے آئیے جانتے ہیں۔

اداکار وکی کوشل نے اپنے والد شام کوشل سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔

Vicky Kaushal On Sham Kaushal: وکی کوشل ان دنوں اپنی فلم ’بیڈ نیوز‘ سے متعلق سرخیوں میں ہیں۔ 19 جولائی کوان کی، ترپتی ڈمری اورایمی ورک کی فلم ریلیزہونے والی ہے۔ ریلیزڈیٹ جیسے جیسے قریب آرہی ہے فلم کی اسٹارکاسٹ پرموشن میں مصروف ہوگئی ہے اورپرموشن میں کوئی کسرنہیں چھوڑی جارہی ہے۔ اسی درمیان اب فلم کوپرموٹ کرتے ہوئے وکی کوشل نے ذاتی زندگی (پرسنل لائف) سے متعلق ایک حیران کردینے والاانکشاف کردیا ہے۔ اداکارنے اپنے والد سے متعلق یہ حیران کن حقیقت بتائی ہے۔

خود کشی کرنا چاہتے تھے وکی کے والد

 وکی کوشل نے اپنے والد کی جدوجہد کے دنوں کویادکیا۔ مشہورایکشن ڈائریکٹربننے سے پہلے شام کوشل نے اپنی زندگی میں کئی مشکلات دیکھی ہیں۔ وکی کوشل نے انکشاف کیا کہ ان کے والد خودکشی تک کا خیال بنا چکے تھے۔ جب وہ اپنے گاؤں میں تھے توانہوں نے اپنی جان دینے کے بارے میں سوچا تھا، اس کے بعد اداکارکے دادا جی نے انہیں ممبئی بھیج دیا۔ وکی کوشل نے بتایا کہ ان کے والدین ان کی 9 سے 5 والی نوکری سے بے حد خوش تھے۔

 خودکشی کرنے کی کیا تھی وجہ؟

دراصل، اداکارکے داداجی کی پنجاب میں ایک چھوٹی سی جنرل اسٹور کی دکان تھی۔ وکی کوشل کے والد 1978 میں ممبئی آئے تھے اوریہاں آکرانہوں نے انگلش لٹریچرمیں ایم اے کیا تھا۔ تعلیم حاصل کرنے کے باوجود وہ بے روزگارتھے۔ وکی کوشل نے انکشاف کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ ایک دن دوستوں کے ساتھ شراب پینے کے بعد ان کے والد شام کوشل نے کہا تھا کہ وہ مرنا چاہتے ہیں۔ بس یہ سن کران کے والد گھبرا گئے اورٹینشن میں آگئے۔ اس کے بعد دادا جی نے ان کے والد کوایک دوست کے ساتھ ممبئی بھیج دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vicky Kaushal (@vickykaushal09)

سوئیپرکا کام کرنے کے لئے بھی ہوگئے تھے راضی

ممبئی آنے کے بعد شام کوشل سوئیپرکا کام کرنے کے لئے بھی تیارتھے۔ وہ جانتے تھے کہ ان کے کام کے بارے میں گاؤں میں کسی کوکچھ پتہ نہیں چلے گا۔ حالانکہ ان کی قسمت میں کچھ اورلکھا تھا۔ شام کوشل نے کئی سال تک اسٹنٹ مین کا کام کیا اورپھر سال 1990 میں انہیں بریک ملا اوروہ ایکشن ڈائریکٹربن گئے۔ اب وہ 4 دہائی سے فلموں میں کام کررہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس-