Bharat Express

بی ایس پی لیڈر یعقوب قریشی کی بیوی اور دو بیٹوں سمیت 7 پر گینگسٹر ایکٹ کے تحت ہوگی کارروائی

بی ایس پی لیڈر اور سابق ایم پی یعقوب قریشی

میرٹھ، 12 نومبر (بھارت ایکسپریس): اتر پردیش کی میرٹھ پولیس نے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) لیڈر یعقوب قریشی کی بیوی اور ان کے دو بیٹوں سمیت 7 کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت کارروائی کی ہے۔یہ کارروائی   ہاپوڑ روڈ پر قریشی کی جانب سے  چلائی جا رہی غیر قانونی طور پر گوشت کی فیکٹری  کی وجہ سے ہوئی ہے۔

31 مارچ کو فیکٹری پر چھاپہ مار کر پولیس نے پانچ کروڑ مالیت کا 2000 کوئنٹل گوشت برآمد کیا تھا۔ میرٹھ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس روہت سنگھ سجوان نے متعلقہ افسر اور کھرکھودہ علاقے کے انسپکٹر انچارج کو گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔

 کیس میں یعقوب قریشی، سنجیدہ، بیوی یعقوب قریشی، عمران قریشی، فیروز قریشی، موہت تیاگی، فیضاب اور مجیب پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔اس معاملے میں 17 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔  پولیس کا کہنا ہے کہ فیکٹری کا لائسنس ختم ہونے کے باوجود اسے چلایا جا رہا تھا۔

Also Read