Bharat Express

NEET UG Paper Leak Case: سی بی آئی نے NEET UG کیس میں SC کے سامنے سیل بند لفافے میں پیش کی رپورٹ

سپریم کورٹ میں مرکزی حکومت اور این ٹی اے کی جانب سے حلف نامہ داخل کرنے کے بعد سی بی آئی نے بھی اپنا حلف نامہ سیل بند لفافے میں پیش کیا ہے۔

سپریم کورٹ نے NEET UG 2024 کے امتحان سے متعلق دائر نظرثانی کی درخواست کو کیامسترد

NEET UG Paper Leak Case: سی بی آئی نے NEET UG کیس میں SC کے سامنے سیل بند لفافے میں رپورٹ پیش کی ہے۔NEET-UG کیس میں آج پھر سپریم کورٹ میں اہم سماعت ہو رہی ہے۔ملک بھر کے تمام طلباء کے مستقبل کا سوال ہے۔ ایسے میں سب کی نظریں اس بات پر لگی ہوئی ہیں کہ کیا NEET UG 2024 کا امتحان منسوخ کر کے NEET-UG کا دوبارہ امتحان لیا جائے گا؟ عین ممکن ہے کہ سپریم کورٹ اپنا فیصلہ جلد سنائے گی۔ اس سے قبل سپریم کورٹ میں مرکزی حکومت اور این ٹی اے کی جانب سے حلف نامہ داخل کرنے کے بعد سی بی آئی نے بھی اپنا حلف نامہ سیل بند لفافے میں پیش کیا ہے۔ جانئے مرکز اور این ٹی اے نے اپنے حلف نامے میں کیا کہا ہے؟

طلبہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں مبینہ پیپر لیک کیس کی دوبارہ جانچ اور مناسب تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سی جے آئی ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پاردی والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ میڈیکل داخلہ کے امتحان میں بے ضابطگیوں سے متعلق عرضیوں کی سماعت کر رہی ہے۔ مرکز اور این ٹی اے نے 5 مئی کو ہونے والے امتحان میں کسی بھی قسم کی بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں سے انکار کیا ہے۔ اب سی بی آئی نے بھی سپریم کورٹ میں اپنا جواب داخل کر دیا ہے۔ اس سے قبل بدھ کو مرکزی حکومت اور این ٹی اے (نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی) نے حلف نامہ داخل کیا تھا۔ مرکزی حکومت پہلے ہی عدالت کو بتا چکی ہے کہ وہ NEET امتحان دوبارہ کرانے کے حق میں نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Weather Update: دہلی اور یوپی سمیت ان ریاستوں میں ہوگی موسلادھار بارش، جانئے ائندہ دنوں میں کیسا رہے گا موسم

سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت میں کیا کہا؟

عدالت نے مرکز اور این ٹی اے سے یہ بھی پوچھا تھا کہ سوالیہ پرچہ کیسے محفوظ رکھا گیا، اسے امتحانی مرکز میں کیسے بھیجا گیا اور ممکنہ لیک کیسے ہو سکتا ہے۔ اس پورے عمل سے متعلق اپنے حلف نامے داخل کریں۔ عدالت نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر عدالت تحقیقات کی پیشرفت اور مبینہ پیپر لیک کے اثرات سے مطمئن نہیں ہے تو پھر آخری حربے کے طور پر دوبارہ امتحان کا حکم دیا جائے گا۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read