Bharat Express

Firing in Kentucky: امریکی ریاست کینٹکی میں بلا اشتعال فائرنگ، چار افراد ہلاک، سالگرہ کی تقریب کیلئے لوگ ہوئے تھے جمع

پارٹی میں موجود لوگوں نے ملزم کو پہچان لیا اور پولیس کو اس کی شناخت بتا دی۔ میلری کے مطابق اس پر پہلے بھی جنسی جرائم کے الزامات لگ چکے ہیں۔

کینٹکی میں فائرنگ

واشنگٹن: امریکی ریاست کینٹکی میں ہفتے کے روز ایک گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ فلورنس پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق چار افراد کو جائے وقوعہ پر ہی مردہ قرار دیا گیا۔ تین دیگر زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا ہے۔

پولیس چیف جیف میلری نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جب افسران ہفتے کی صبح 3 بجے کے قریب فلورنس کے گھر پہنچے تو لوگوں کو گولی لگی ہوئی پائی گئی۔ گھر کے مالک کے بیٹے کی سالگرہ کی تقریب کے لیے لوگ یہاں جمع ہوئے تھے۔

ژنہوا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی مشتبہ شخص ایک گاڑی میں فرار ہو گیا۔ بعد میں پولیس نے اس کا پیچھا کیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ فرار ہوتے وقت ملزم کی گاڑی سڑک سے نکل کر کھائی میں گر گئی۔  پولیس نے بعد میں ملزم کو  زخمی حالت میں پایا۔ اسے قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔

ملزم کی شناخت پولیس نے 21 سالہ چیس گاروی کے نام سے کی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گاروی نے خود کو گولی مار کر زخمی کر دیا تھا اور وہ اسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس نے کہا کہ مشتبہ شخص نے اکیلے اس واردات کو انجام دیا۔ میلری کے مطابق اس پر پہلے بھی جنسی جرائم کے الزامات لگ چکے ہیں۔

میلری نے کہا کہ لوگ گھر کے مالک کے 21 سالہ بیٹے کی سالگرہ کی تقریب کے لیے گھر پر جمع ہعئے تھے۔ پولیس چیف نے بتایا کہ گھر کی مالکہ، جس کی شناخت 44 سالہ میلیسا پیریٹ کے نام سے ہوئی، فائرنگ میں ہلاک ہو گئی۔ میلری نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ گاروی پارٹی میں لوگوں کو جانتے تھے لیکن انہیں مدعو نہیں کیا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read