Akhilesh Yadav in Azamgarh: سماجوادی پارٹی کے سربراہ اوریوپی کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادوکی ایک اورریلی میں بھگدڑ مچ گئی۔ جانکاری کے مطابق، اعظم گڑھ میں انتخابی جلسہ کرنے پہنچے اکھلیش یادو کی ریلی میں پولیس کولاٹھی چارج تک کرنا پڑا۔ اکھلیش یادولال گنج لوک سبھا سیٹ کے سرائے میرمیں عوامی جلسے کوخطاب کررہے تھے۔ ہنگامہ آرائی کے سبب کئی کرسیاں بھی ٹوٹ گئیں۔ گزشتہ ایک ہفتے میں یہ تیسری بار ہے جب اکھلیش یادو کے انتخابی جلسے میں بھیڑ بے قابو ہوگئی اورپولیس کو طاقت کا استعمال کرنا پڑا۔
اس سے پہلے پیرکے روزاکھلیش یادوکی سیکورٹی میں سیندھ لگ گئی تھی۔ سنت کبیرنگر میں عوامی جلسہ کے دوران بیریکیڈنگ توڑکراکھلیش یادوکے اسٹیج تک پہنچ گئے تھے۔ حامیوں نے اسٹیج پرچڑھنے کی کوشش کی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔





