Bharat Express

Lok Sabha Elections 2024: اکاؤنٹ میں محض 7 روپئے اور لڑ رہے ہیں لوک سبھا الیکشن، جانئے کون ہیں چوتھے مرحلے کے سب سے غریب امیدوار

لوک سبھا الیکشن کے چوتھے مرحلے کی ووٹنگ میں ایک طرف جہاں کئی کروڑ پتی امیدوار ہیں۔ وہیں ایک امیدوار ایسا بھی ہے، جس کے پاس کل جائیداد محض 7 روپئے کی ہے۔

مہاراشٹر انتخابات

Lok Sabha Election 2024 Fourth Phase Poorest Candidate: آج یعنی 13 مئی کو لوک سبھا الیکشن کے چوتھے مرحلے کی ووٹنگ ہو رہی ہے، جس میں 10 ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام ریاستوں سمیت کل 96 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے، جس میں کل 1717 امیدواراپنی اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ اس مرحلے کے سب سے امیدوارامیدوارآندھرا پردیش کی گنٹورسیٹ سے تیلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہے ڈاکٹر چندرشیکھرپیمۤاسانی ہیں۔ اے ڈی آرکی رپورٹ کے مطابق، ان کے پاس کل جائیداد 5,705  کروڑ روپئے سے زیادہ کی ہے۔ تاہم چوتھے کے الیکشن میں ایک امیدوار ایسا بھی ہے، جو سب سے غریب ہے۔ آئیے جانتے ہیں چوتھے مرحلے کی سب سے غریب امیدوارکے بارے میں۔

چوتھے مرحلے کا سب سے غریب امیدوارکون؟

لوک سبھا الیکشن کے چوتھے مرحلے کے سب سے غریب امیدوار کٹۤا آنند بابو ہیں، جوکہ آندھرا پردیش کے باپٹلا پارلیمانی حلقہ سے آزاد امیدوار کے طور پرالیکشن لڑ رہے ہیں۔ 32 سال کے کٹا آنند بابو پوسٹ گریجویٹ ہیں۔ ان کے خلاف کوئی بھی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔ ان کی کل جائیداد 7 روپئے ہے جبکہ غیر منقولہ جائیداد کے نام پر کچھ بھی نہیں ہے۔ اس کے علاوہ ان پرڈھائی لاکھ روپئے کا قرض ہے۔

دوسرے نمبر پرسب سے غریب امیدوار

چوتھے مرحلے کے الیکشن میں دوسرے نمبرپر سب سے غریب امیدوار مہاراشٹرکے مالورلوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑرہے سنتوش ابالے ہیں۔ حلف نامہ کے مطابق، ان کی کل جائیداد 83 روپئے ہے۔ یہ بھیم سینا کے امیدوار ہیں اوران کی تعلیمی اہلیت 8ویں پاس ہے۔ ان کے خلاف بھی کوئی مجرمانہ معاملہ نہیں ہے۔ پیشہ ورانہ طورپروہ ایک کارڈرائیورہیں۔

تیسرے سب سے غریب امیدوار

لوک سبھا الیکشن سے چوتھے مرحلے کے الیکشن میں تیسرے سب سے غریب امیدوار وکاس روہیداس ہیں۔ انتخابی حلف نامہ کے مطابق، ان کی کل جائیداد 90 روپئے ہے۔ یہ مہاراشٹرمیں شرور لوک سبھا سیٹ سے آزاد امیدوار ہیں۔ بھوروکاس روہیداس گریجویٹ ہیں۔ ان کے خلاف بھی کوئی مجرمانہ معاملہ درج نہیں ہے۔

کروڑپتی امیدواروں میں ہوتا ہے ان تین امیدواروں کا شمار

اطلاعات کے مطابق، لوک سبھا الیکشن کے چوتھے مرحلے کے الیکشن میں 28 فیصد یعنی 476 امیدواروں کا شمارکروڑپتی میں ہوتا ہے جبکہ امیدواروں کی اوسط جائیداد 11.72 کروڑ روپئے ہے۔ کروڑپتی امیدوار کی فہرست میں پہلے نمبر پرتیلگودیشم پارٹی کے ڈاکٹرچندرشیکھرپیمۤاسانی ہیں۔ ان کے پاس کل جائیداد 5,705  کروڑ ہے۔ وہیں دوسرے نمبر پر بی جے پی کے کونڈا وشویشورریڈی ہیں، جوکہ تلنگانہ کے چویلۤا سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ ان کی کل جائیداد 4,568 کروڑہے۔ اس کے علاوہ تیسرے نمبر پر پربھاکر ریڈی ہیں جوکہ ٹی ڈی پی سے آندھرا پردیش کے نیلۤورسے الیکشن لڑرہے ہیں۔ ان کے پاس کل جائیداد 716 کروڑ روپئے کی ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Also Read