اب کرناٹک نے ون نیشن ون الیکشن کے خلاف پاس کر دی قرارداد
UP Lok Sabha Election 2024: بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔ منگل (7 مئی) کو اتر پردیش کی 10 سیٹوں پر بھی ووٹنگ ہو رہی ہے۔ یہاں سنبھل، ہاتھرس، آگرہ، فتح پور سیکری، فیروز آباد، مین پوری، ایٹہ، بدایوں، آملہ اور بریلی کی پارلیمانی سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اتر پردیش میں انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے 100 امیدوار میدان میں ہیں، 1.88 کروڑ ووٹر آج ووٹ ڈال کر ان کی جیت یا ہار کا فیصلہ کریں گے۔ امیدواروں میں ایک نمایاں چہرہ ایس پی صدر اکھلیش یادو کی بیوی ڈمپل یادو ہیں۔ وہ مین پوری لوک سبھا سیٹ پر اپنی گرفت برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ایس پی کے سینئر لیڈر رام گوپال یادو کے بیٹے اکشے یادو بھی فیروز آباد سیٹ سے دوبارہ میدان میں ہیں۔
ایٹہ سیٹ پر کلیان سنگھ کا بیٹا راجویر سنگھ میدان میں
آج تیسرے مرحلے کے انتخابات میں اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے سینئر لیڈر کلیان سنگھ کے بیٹے راجویر سنگھ بھی ایٹہ سے ‘ہیٹ ٹرک’ کرنے کی امید کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ آدتیہ یادو بدایوں لوک سبھا سیٹ سے اپنے انتخابی کیرئیر کی شروعات کر رہے ہیں، جو ایس پی کا گڑھ سمجھی جاتی ہے۔
بریلی لوک سبھا حلقہ میں اصل مقابلہ بی جے پی کے چھترپال سنگھ گنگوار اور ایس پی کے پروین سنگھ ایرن کے درمیان ہے۔ کانگریس نے فتح پور سیکری سے رام ناتھ سنگھ سیکروار کو میدان میں اتارا ہے، جب کہ اس کی حلیف سماج وادی پارٹی نے باقی نو پارلیمانی حلقوں سے اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔
تیسرے مرحلے میں ان کی ساکھ بھی لگی داؤ پر
تیسرے مرحلے میں مرکزی وزیر ایس پی سنگھ بگھیل (آگرہ)، اتر پردیش کے وزیر سیاحت جےویر سنگھ (مین پوری) اور ریاستی وزیر برائے ریونیو انوپ پردھان والمیکی (ہاتھرس) کی ساکھ داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ بی جے پی نے ایٹہ، آگرہ، آملہ اور فتح پور سیکری سے جیتنے والے امیدواروں کو برقرار رکھا ہے۔ کانگریس نے فتح پور سیکری سے رام ناتھ سنگھ سیکروار کو میدان میں اتارا ہے، جب کہ اس کی حلیف سماج وادی پارٹی نے باقی نو پارلیمانی حلقوں سے اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔
سنبھل لوک سبھا سیٹ پر بی جے پی کے پرمیشور سینی
سنبھل لوک سبھا سیٹ کی بات کریں تو بی جے پی نے یہاں پرمیشور لال سینی کو ٹکٹ دیا ہے۔ لوک سبھا انتخابات کا یہ دور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے لیے بھی اہم ہے، جس میں ڈمپل یادو دوبارہ مین پوری سیٹ سے جیتنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے سسر اور ایس پی لیڈر ملائم سنگھ یادو کے انتقال کے بعد ہوئے ضمنی انتخاب میں یہ سیٹ جیتی تھی۔
-بھارت ایکسپریس