
سابق کرکٹر اور پی جی ٹی آئی (پروفیشنل گولف ٹور آف انڈیا) کے صدر کپل دیو نے ہفتہ کو اڈانی گروپ کے ساتھ شراکت داری پر خوشی کا اظہار کیا۔ یہ شراکت 2025 میں منعقد ہونے والی اڈانی انویٹیشنل گولف چیمپئن شپ کے انعقاد کے لیے کی گئی ہے۔ یہ ٹورنامنٹ ہندوستانی پیشہ ور گولف کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی کوشش کرے گا۔
اڈانی گروپ پہلی بار ہندوستانی پیشہ ور گولف میں داخل ہو رہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد گولف کو زیادہ مقبول بنانا، نئے کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم مہیا کرنا اور اس کھیل کو ہندوستان کے مرکزی دھارے میں لانا ہے۔
اس موقع پر کپل دیو نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے گولف کی حمایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ “زیادہ تر لوگ کرکٹ دیکھتے ہیں، لیکن اس بار آپ نے گولف پر توجہ دی۔ ایک کرکٹر ہونے کے ناطے مجھے خوشی ہے کہ دیگر کھیلوں کو بھی اہمیت دی جارہی ہے۔ بڑے کارپوریٹس کو آگے آنا چاہیے اور کھیلوں کو فروغ دینا چاہیے۔”
#WATCH | Adani Enterprises Director Pranav Adani & former Indian cricketer and President of PGTI Kapil Dev attend the launch of the Adani-PGTI golf training academy at Belvedere Golf & Country Club in Ahmedabad.
The Adani Group is set to enter Indian professional golf with the… pic.twitter.com/WPGmnljaBa
— ANI (@ANI) March 29, 2025
انہوں نے مزید کہا کہ اڈانی گروپ نے نوجوانوں کو موقع دینے کی ذمہ داری لی ہے۔ اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، “ہم ہر کارپوریٹ سے کھیلوں کو اپنانے کی اپیل کرتے ہیں۔ اڈانی گروپ نے یہ ذمہ داری لی ہے، اور یہ بڑے فخر کی بات ہے۔”
ٹورنامنٹ اور انعامی رقم
یہ ٹورنامنٹ 1 سے 4 اپریل 2025 تک جے پی گرینز گولف اینڈ اسپا ریزورٹ، گریٹر نوئیڈا میں منعقد ہوگا۔ یہ 11 سال بعد پی جی ٹی آئی کی اس باوقار مقام پر واپسی ہوگی۔ ٹورنامنٹ کی کل انعامی رقم 1.5 کروڑ روپے ہوگی۔
ڈائریکٹراڈانی انٹرپرائزز لمیٹڈ پرنو اڈانی نے کہا-“ہم کپل دیو جی اور PGTI کے ساتھ مل کر ہندوستانی گولف کو آگے لے جانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمارا مقصد ہندوستانی کھلاڑیوں کو عالمی معیار کے مواقع اور تربیت فراہم کرنا ہے۔”
#WATCH | Former Indian cricketer and President of PGTI Kapil Dev says “As a cricketer, I am really happy that you are giving time to other sports as well. Each and every tournament promotes the sport. We want big corporates to join us as it will promote the sport…” https://t.co/h5t5Q7RW9N pic.twitter.com/mmIYSofieC
— ANI (@ANI) March 29, 2025
PGTI کے لیے تاریخی لمحہ
PGTI کے سی ای او امن دیپ جوہل نے شراکت کو ایک “تاریخی لمحہ” قرار دیا۔ انہوں نے کہا، “یہ پی جی ٹی آئی کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا۔ اڈانی گروپ کے تعاون سے، ہندوستانی پیشہ ور گولف کو ایک مضبوط بنیاد ملے گی۔ بڑی انعامی رقم، بہترین کھیلوں کی سہولیات اور ملک کے اعلیٰ کھلاڑی۔ یہ ٹورنامنٹ یادگار رہے گا۔”
ٹورنامنٹ سے پہلے 29 مارچ 2025 کو بیلویڈیر گالف اینڈ کنٹری کلب، احمد آباد میں پری ٹورنامنٹ ایونٹ ہوگا۔ اس کے علاوہ پانچ اعلیٰ پی جی ٹی آئی پیشہ ور گولفرز اڈانی انٹرنیشنل اسکول کے 50 بچوں کو گولف متعارف کرائیں گے۔ اڈانی گروپ اور پی جی ٹی آئی مل کر احمد آباد کے بیلویڈیر گولف اینڈ کنٹری کلب میں ایک مشترکہ گولف ٹریننگ اکیڈمی شروع کریں گے۔ یہ پہل زمینی سطح پر کھیل کو ترقی دینے اور ہندوستان کی 2036 اولمپک بولی کی حمایت کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔