Bharat Express

Gauri Khan in trouble: شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کے خلاف لکھنؤ میں ایف آئی آر درج

تلسیانی گروپ پر الزام ہے کہ پیسے لینے کے بعد بھی فلیٹ کسی اور کو دیا گیا۔ یہ معاملہ سوشانت گالف سٹی علاقے میں تلسیانی گولف ویو میں ایک فلیٹ کی خریداری سے متعلق ہے۔

شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کے خلاف لکھنؤ میں ایف آئی آر درج

Gauri Khan in trouble: بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان جہاں ایک طرف پٹھان کی کامیابی کے جشن میں ڈوبے ہیں، ان کے لئے ایک بری خبر ہے ۔ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان ایک بڑی مشکل میں پھنس گئی ہیں ۔گوری خان کے علاوہ تین لوگوں کے خلاف لکھنؤمیں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ گوری خان کے خلاف یہ کیس آئی پی سی کی دفعہ 409 کے تحت درج کیا گیا ہے۔

گوری خان کے خلاف سوشانت گولف سٹی تھانے میں غیر ضمانتی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ممبئی کے رہنے والے کریت جسونت شاہ نے گوری خان سمیت تلسیانی گروپ کے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  گوری خان تلسیانی گروپ کی برانڈ ایمبیسیڈر تھیں۔

یہ ایف آئی آر گوری خان سمیت تین لوگوں کے خلاف درج کی گئی ہے۔ گوری خان کے ساتھ سی ایم ڈی انیل کمار تلسیانی اور تلسیانی کنسٹرکشن اینڈ ڈیولپرز لمیٹڈ کے ڈائریکٹر مہیش تلسیانی کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

شکایت کنندہ نے کیا الزام  لگایاہے؟

تلسیانی گروپ کے سی ایم ڈی انیل کمار تلسیانی، ڈائریکٹر مہیش تلسیانی اور برانڈ ایمبیسیڈر گوری خان کے خلاف سوشانت گولف سٹی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ یہ کیس 86 لاکھ روپے کے فلیٹ کے معاملے کو لے کردرج کیا گیا ہے۔ تلسیانی گروپ پر الزام ہے کہ پیسے لینے کے بعد بھی فلیٹ کسی اور کو دیا گیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ سوشانت گولف سٹی علاقے میں تلسیانی گولف  ویو میں ایک فلیٹ کی خریداری سے متعلق ہے۔ متاثرہ نے بتایا ہے کہ اس نے کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر گوری خان سے متاثر ہو کر فلیٹ لیا تھا۔

پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے

یہ معاملہ ممبئی کے ایک تاجر کی شکایت پر درج کیا گیا ہے۔ وہیں اس معاملے پر ابھی تک گوری خان کا بیان نہیں آیا ہے۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ رقم لینے کے بعد بھی اسے فلیٹ نہیں دیا گیا۔ گوری خان کا نام کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر ہونے کی وجہ سے اس میں آیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پولیس اس معاملے میں مزید کیا کارروائی کرتی ہے۔

 –بھارت ایکسپریس