Bharat Express DD Free Dish

youth empowerment

’یووا سمواد‘ کو روایتی یک طرفہ تقاریر کے بجائے ایک باہمی اور شراکتی مکالمے کی شکل دی گئی، جس میں طلبہ، نوجوانوں، ماہرین، صحافیوں اور سماجی کارکنوں نے کھل کر سوالات کیے، اپنے تجربات بیان کیے اور نوجوانوں کے مسائل کے عملی حل پر تبادلۂ خیال کیا۔

ثقافتی پروگرام کا آغاز این سی سی کیڈٹس کی پیشکش سے ہوا، جس میں نظم و ضبط، حب الوطنی اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس کے بعد گورنمنٹ ڈگری کالج کپواڑہ کے طلبہ نے منشیات سے نجات اور ماحولیاتی تحفظ پر مبنی ایک ڈرامہ پیش کیا۔ اس موقع پر بھارتی فوج نے ’نو یور آرمی‘ نمائش کا بھی اہتمام کیا، جہاں فوج کی صلاحیتوں، جدید آلات، ٹیکنالوجی اور قومی سلامتی میں اس کے کردار کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔

وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ این ڈی اے حکومت نوجوانوں کی قیادت میں ترقی کے ماڈل کو مضبوط بنا رہی ہے، اسٹارٹ اپ، ڈیجیٹل اور ہنر مندی کے شعبوں میں نوجوانوں کی کامیابیاں قابل ستائش ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس تبدیلی میں خواتین کا کردار بھی مسلسل مضبوط ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق ملک کی نوجوان نسل عالمی سطح پر مختلف شعبوں میں اپنی پہچان بنا رہی ہے اور یہی جذبہ عوامی خدمات میں بھی نظر آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایسے نوجوانوں کی محنت سے ترقی یافتہ بنے گا، جو اپنے کام کو قوم اور عوام کی خدمت کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھارت کے نوجوان ’’وکست بھارت‘‘ کی تعمیر کے سفر میں ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور حکومت روزگار کے نئے مواقع فراہم کرکے انہیں بااختیار بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ ہر سال تقریباً 6 لاکھ طالبات اس پروگرام میں حصہ لیتی ہیں اور وقت کے ساتھ اس تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی بیٹیوں میں سائنسی اور تعلیمی مقابلوں کے لیے دلچسپی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے طالبات کے ساتھ ساتھ ان کے والدین کی بھی تعریف کی، جنہوں نے اپنی بیٹیوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں اس مقام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز نئے وزیراعظم دفتر (پی ایم او) ’سیوا تیرتھ‘ کا افتتاح کیا۔ فلاحی اسکیموں، لکھپتی دیدی ہدف میں توسیع، زرعی بنیادی ڈھانچے اور اسٹارٹ اپ فنڈ کو منظوری بھی دی۔

’پریکشا پہ چرچا 2026‘ کے دوسرے ایپی سوڈ میں ملک کے مختلف حصوں کے طلبہ سے مکالمہ۔ وزیراعظم نے کہا غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ہمارے طلبہ میں اپنے خوابوں کو سچ کرنے کی بھرپور طاقت موجود ہے۔ ’پریکشا پہ چرچا‘ کا مقصد بھی یہی ہے کہ طلبہ اپنی صلاحیتوں اور مہارتوں کا مثبت اور بامقصد استعمال سیکھیں۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ اس روزگار میلے میں 8 ہزار سے زائد خواتین کو بھی تقرری نامے ملے ہیں۔ گزشتہ 11 برسوں میں ملک کی ورک فورس میں خواتین کی شمولیت تقریباً دوگنی ہو چکی ہے۔ بھارت تیزی سے ایک بڑی مینوفیکچرنگ پاور ہاؤس بن رہا ہے۔

’’ویراٹ کھیل مہوتسو‘‘ میں سروجنی نگر کے رکن اسمبلی راجیشور سنگھ نے خطاب کرتے ہوئے خواتین کرکٹ ٹیم کو عالمی کپ جیتنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ خواتین کی بااختیاری کی علامت ہے۔