Bharat Express DD Free Dish

youth empowerment

وزیر اعظم نریندر مودی نے جے گوپال گاروڈیا ہندو ودیالیہ کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں سے ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے لیے بڑے خواب دیکھنے اور آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ 2047 تک ہندوستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے میں نوجوانوں کا کردار سب سے اہم ہوگا۔

وزیر اعظم نریندر مودی جے گوپال گاروڈیا ہندو ودیالیہ کی گولڈن جوبلی تقریب میں ہوئے شریک، طلبہ نے حب الوطنی کے نعروں اور پلے کارڈز کے ساتھ کیا استقبال۔ پی ایم مودی نے تمل زبان اور ثقافت سے اپنی محبت کا بھی کیا ذکر۔

17 اکتوبر کو جب سرسید احمد خاں کو یاد کیا جائے تو ان کے اس چمن کے نوجوان بھی یاد رکھے جائیں۔ یہی نوجوان اس چمن کے پھول ہیں۔ یہی آنے والے وقت کے چراغ ہیں۔ یہی علی گڑھ کی پہچان کو آگے لے جانے والے ہیں۔انہیں پرواز کرنے دیجیے۔ان کی پرواز کو سمت دیجیے۔ان کے خوابوں کو سمجھنے کی کوشش کیجیے۔

کانگریس لیڈر نے نوجوان خواتین، خصوصاً جنریشن زیڈ سے بڑی تعداد میں احتجاج میں شامل ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو تحفظ دینے کے لیے سڑکوں کو محفوظ بنانا اور مجرموں کو فوری سزا دینا ضروری ہے۔

وڈ نگر سے وارانسی جانے والے نوجوانوں سے وزیر اعظم مودی نے کیا خطاب، کہا- ’ہماری خدمت خود بولنی چاہیے، خدمت پر وعظ دینے کے بجائے خدمت کرکے اس کا پیغام دیں‘، 2047 تک ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر میں نوجوانوں کے بڑے کردار پر زور

پروگرام کا بنیادی مقصد ابھرتے ہوئے نوجوانوں سے وزیر اعظم کی براہ راست بات چیت کرانا ہے، ساتھ ہی 2036 اولمپکس کے لیے باصلاحیت کھلاڑیوں کی شناخت اور ان کی تیاری کے سلسلے میں ایک جامع روڈمیپ تیار کرنا بھی ہے۔

وزیراعظم مودی نے خاندانوں سے بھی اپیل کی کہ اگر گھر کا کوئی نوجوان منشیات کا شکار ہو جائے تو سماجی بدنامی کے خوف سے اس حقیقت کو نہ چھپایا جائے، بلکہ فوری طبی امداد اور مناسب رہنمائی حاصل کی جائے۔ انہوں نے کہا ’’اگر خاندان کا کوئی بچہ نشے کا عادی ہو جائے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ امید ختم ہو گئی ہے۔ سماجی عزت کی خاطر اس مسئلے کو چھپانے کے بجائے ہر ممکن مدد حاصل کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ متاثرہ نوجوان کو بروقت علاج اور تعاون ملے۔‘‘

مرکزی وزیر تجارت نے ’نشہ مکت یووا برائے وکست بھارت سنکلپ ابھیان‘ کا خیر مقدم کیا، کہا نوجوانوں کا جوش ہندوستان کو منشیات سے پاک بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

وزیراعظم کے دفتر کے مطابق ’وکست وائبرنٹ ولیج پروگرام‘ کو ’مائی بھارت‘ کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کا تصور وزیراعظم کے اس وژن کو عملی شکل دینے کے لیے پیش کیا گیا ہے جس کے تحت ہندوستان کے سرحدی گاؤں کو ملک کے ’پہلے گاؤں‘ کے طور پر دیکھا جائے اور انہیں ’وکست بھارت‘ کے سفر میں فعال شراکت دار بنایا جائے۔ 

اجلاس میں مختلف شعبوں میں مؤثر عمل درآمد، بہتر ہم آہنگی اور ’وکست بھارت‘ کے اہداف کی جانب تیز رفتار پیش رفت پر جامع اور نتیجہ خیز تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں کابینہ سکریٹری، اہم وزارتوں کے سکریٹریز اور وزیر اعظم کے دفتر کے سینئر افسران نے شرکت کی۔