Bharat Express

Xinjiang

شی زمپنگ کی حکومت  نے مسلمانوں کے خلاف ایک قسم کا کریک ڈاون کررکھا ہے ۔ برسوں سے مسلمانوں کو متعدد قسم کی پابندیوں کا سامنا ہے۔ ان کے عبادات اور اسلامی طر ز زندگی پر وہاں کی حکومت نے پابندی لگا رکھی ہے۔

چین پر ایغور مسلمانوں کو ہراساں کرنے اور ان پر تشدد کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ چین نے گزشتہ چند سالوں میں 10 لاکھ ایغور مسلمانوں کو زبردستی حراست میں لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق چین نے سنکیانگ میں ایغور مسلمانوں کی عبادت پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

بنگلہ دیش نے جمعہ کو یوم ڈوپا منایا اور چینی حکومت کی طرف سے اویغور مسلمانوں پر ظلم و ستم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔