Bharat Express DD Free Dish

World News

بنگلہ دیش میں عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان سے قبل ہی سیاسی ماحول شدید کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں۔ غازی پور ضلع میں بی این پی (بنگلہ دیش نیشنلِسٹ پارٹی) کے دو گروپوں میں پارٹی کے نامزدگی فارم کو لے کر خوفناک تصادم ہوئی، جس میں کم از کم 10 افراد زخمی ہو گئے۔

ایران اور بھارت کے درمیان تعلقات محض سیاسی یا سفارتی نوعیت کے نہیں، بلکہ تہذیبی، تاریخی اور معاشی بنیادوں پر قائم ہیں۔ دونوں ممالک کا رشتہ ہزاروں برس پر محیط ہے اور اسی طویل ربط نے آج دونوں کو خطے کے اہم شراکت داروں میں بدل دیا ہے۔

نیپال میں ستمبر کے مہینے میں ہوئے ’جین زی‘ ہنگاموں کے دوران سرکاری اداروں، عمارتوں اور جیلوں کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نیپال کی مختلف جیلوں میں قید ہزاروں قیدی فرار ہو گئے، جن میں سے اب بھی 4,552 سے زائد قیدی لاپتہ ہیں اور حکومت کو ان کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔

پاکستان کی حکومت عوامی احتجاج اور بڑھتے سیاسی دباؤ کے آگے جھک گئی ہے اور بالآخر سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی بہن عظمیٰ خانم کو ان سے جیل میں ملاقات کی اجازت دے دی گئی ہے۔ عمران خان گزشتہ دو برس سے زائد عرصے سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

اسرائیل کے وزیراعظم بنجامین نتن یاہو نے صدر آئزک ہرزوگ سے صدراتی معافی کے لیے رسمی درخواست دائر کی ہے، جس کے بعد ملک میں سیاسی اور قانونی حلقوں میں یہ بحث گرم ہو گئی ہے کہ آیا نتن یاہو اپنی وزارت عظمیٰ کی کرسی برقرار رکھ پائیں گے یا نہیں۔

ارب پتی ایلون مسک نے حال ہی میں نِکھل کامتھ کے ساتھ پوڈکاسٹ میں اپنی ذاتی زندگی اور خصوصاً اپنی پارٹنر شیوان جِلس سے متعلق اہم انکشافات کیے۔ مسک نے بتایا کہ شیوان کا بھارت سے گہرا تعلق ہے، جو ان کی فیملی کی جڑوں سے جڑا ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مسک نے پہلی بار یہ بھی بتایا کہ ان کے بیٹے کا درمیانی نام "شیکھر" کیوں رکھا گیا اور اس نام کے پیچھے کی کیا کہانی ہے۔

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی بگڑتی ہوئی صحت کے حوالے سے ملک بھر میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ ان کی جلد صحت یابی کے لیے ملک کے مختلف حصوں میں دعاؤں اور عبادات کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی دوران بی این پی اسٹینڈنگ کمیٹی نے ایک بڑا اور سنگین دعویٰ کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ عوامی لیگ حکومت کے دورِ اقتدار میں جیل میں قید کے دوران خالدہ ضیا کو ’سلو پوائزننگ‘ دیا گیا تھا۔

آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے ہفتہ کی دوپہر اپنی دیرینہ ساتھی جوڈی ہیڈن کے ساتھ شادی کرلی۔ اس کی تصدیق خود البانیز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کی، جس کے بعد دنیا بھر سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

پاکستان کے سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے بانی عمران خان راولپنڈی کی بدنامِ زمانہ اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ اگست 2023 میں کرپشن سے متعلق مقدمات میں سزا سنائے جانے کے بعد سے وہ اسی جیل میں بند ہیں۔ اب ان کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان کو نہایت خراب اور غیر انسانی حالات میں رکھا جا رہا ہے اور ان کے خاندان کو ملاقات کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔

اسرائیل اس وقت صحت کے شعبے میں دو محاذوں پر جدوجہد کر رہا ہے۔ ایک طرف خسرے کے بڑھتے ہوئے کیسز کا خطرہ ہے، تو دوسری طرف شہریوں میں ویکسین کے حوالے سے بڑھتی ہوئی ہچکچاہٹ دیکھنے میں آ رہی ہے۔ وہ ملک جو برسوں تک بچوں کی باقاعدہ ویکسینیشن میں تقریباً بہترین ریکارڈ رکھتا رہا، کووڈ-19 وبا کے بعد پیدا ہونے والی ویکسین کے حوالے سے بے اعتقادی نے اس اعتماد کو کمزور کر دیا ہے۔