Bharat Express DD Free Dish

Whatsapp

ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ ایپ سرکاری کنٹرول کے تحت ہونے کی وجہ سے صارفین کے ڈیٹا کی رازداری کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ روس کا غیر ملکی میسجنگ پلیٹ فارمز کو محدود کرنے یا ان کی رفتار کم کرنے کا ممکنہ منصوبہ بھی تشویش کا باعث ہے۔

واٹس اپ، فیس بک اورانسٹا گرام ڈاون ہوگیا ہے۔ لاکھوں یوزرس اس وقت پریشانی کا سامنا کررہے ہیں۔ رات تقریباً ساڑھے گیارہ بجے سے یوزرس کو ان ایپس پرمیسیج بھیجنے اورریسیو کرنے میں پریشانی ہوئی۔

مرکزی حکومت نے 25 فروری 2021 کو 'انفارمیشن ٹیکنالوجی' (انٹرمیڈیری گائیڈ لائنز اور ڈیجیٹل میڈیا ایتھکس کوڈ) رولز 2021 کا اعلان کیا تھا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ٹویٹر (اب X)، فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ جیسے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو نئے قوانین پر عمل کرنا ہوگا۔

اس سے پہلے سی جے آئی نے کہا تھا کہ عدلیہ میں ٹیکنالوجی کا استعمال نہ صرف جدیدیت کے بارے میں ہے بلکہ یہ انصاف تک رسائی کو جمہوری بنانے کی طرف ایک اسٹریٹجک قدم ہے۔ سی جے آئی نے کہا تھا کہ وکلاء کو تکنیک اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی تربیت دینے کی ضرورت ہے۔

ہفتہ کے روز ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کے نفاذ کے بعد ترنمول کانگریس لیڈر مہوا موئترا نے بھی ٹیکس دہندگان کے خرچ پر پی ایم مودی کی مہم کو روکنے کے لئے بی جے پی پر حملہ کیا۔

منگل کو فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز اور میسنجر پلیٹ فارمز کے صارفین نے ہندوستان سمیت دنیا کے کئی حصوں میں لاگ ان کرنے اور پیغامات بھیجنے میں دشواریوں کی شکایت کی۔ میٹا کے ترجمان اینڈی اسٹون نے اس مسئلے کو تسلیم کیا اور کہا کہ اسے حل کر دیا گیا ہے۔

 سوشل میڈیا پر بھی وزیر اعظم نریندر مودی کا جلوہ ہے۔ ایکس (ٹوئٹر) پر ان کے 91 ملین سے زیادہ فالورس ہیں، فیس بک پر 48 ملین، جبکہ انسٹا گرام پر 78 ملین فالورس  ہیں۔ جبکہ اب واٹس اپ چینل پرایک دن میں ہی ان کے ایک ملین سے زیادہ فالورس بن گئے ہیں۔

اپنے خطاب میں، میٹا کے سی ای او نے تعریف کرتے ہوئے بتایاکہ  ہندوستان نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو کس طرح اپنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے لوگ اور ہندوستانی کمپنیاں ٹیکنالوجی کو اپنانے میں سب سے آگے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک سیکیورٹی اور ٹریفک آپریشنز میں شامل پولیس اہلکار واٹس ایپ گروپس استعمال کر رہے تھے۔ انہوں نے اپنے اپنے زون کے پولیس اہلکاروں کو اس گروپ میں شامل کیا تھا۔

واٹس ایپ نے اپنے پلیٹ فارم  کے غلط استعمال سے نمٹنے کے لیے احتیاطی اقدامات کے تحت اپریل کے مہینے کے دوران 74 لاکھ ہندوستانی اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ہے۔  واٹس ایپ کے ترجمان نے کہا کہ تقریباً 24 لاکھ اکاؤنٹس کو فعال اقدامات کے تحت روک دیا گیا تھا اور یہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے صارفین کی کسی شکایت پر مبنی نہیں تھے۔