Bharat Express

WFI

درحقیقت وزارت کھیل نے اتوار (24 دسمبر) کو ریسلنگ فیڈریشن اور اس کے نو منتخب صدر سنجے سنگھ کو معطل کر دیا۔ وزارت کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ایف آئی نے موجودہ قواعد و ضوابط کو نظر انداز کیا ہے۔

ونیش پھوگاٹ نے کہا کہ ہم نے ہر طرح سے کوشش کی اور پھر دہلی کی سڑکوں پر بیٹھ گئے۔ ہم نے نام لے کر صاف صاف کہہ دیا تھا کہ لڑکیوں کو بچاؤ۔ ہمیں تین چار ماہ انتظار کرنے کو کہا گیا لیکن کچھ نہیں ہوا۔

ڈبلیو ایف آئی کے انتخابات 7 مئی کو ہونے تھے لیکن وزارت کھیل نے اسے کالعدم قرار دے دیا۔ الیکشن آفیسر نے دوبارہ  انتخابات 11 جولائی کو کرانے کا فیصلہ کیا، لیکن آسام ریسلنگ ایسوسی ایشن نے گوہاٹی ہائی کورٹ کا رخ کیا۔ پھر عدالت نے الیکشن روک دیا۔

WFI Membership Suspended: انٹرنیشنل ریسلنگ فیڈریشن نے انڈین ریسلنگ ایسوسی ایشن کے خلاف سخت قدم اٹھاتے ہوئے اس کی رکنیت منسوخ کردی ہے۔ یہ قدم 45 دنوں میں صدرکا الیکشن نہیں کرا پانے پراٹھایا گیا ہے۔

انتم پنگھال کا کہنا ہے کہ وہ بھی 53 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں کھیلتی ہیں لیکن کمیٹی ڈائریکٹ ونیش پھوگاٹ کو بھیج رہی ہے جبکہ گزشتہ ایک سال میں ان کی کوئی کامیابی نہیں ہے۔ خاتون پہلوان نے کہا کہ کیا ہم ریسلنگ چھوڑ دیں؟

کھلاڑیوں کے مطابق انہیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پولیس کی تفتیش 15 جون تک مکمل کر لی جائے گی۔ تب تک حکومت کو وقت دیا جا رہا ہے۔ تب تک کسی قسم کا کوئی مظاہرہ نہیں ہوگا۔

سات خواتین پہلوانوں ڈبلیو ایف آئی کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی کی شکایت درج کرانے کے لیے آگے آئی ہیں۔

کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے کہا کہ یہ بچے پرامن احتجاج کر رہے تھے۔ انہیں زبردستی لے جایا گیا۔ ان پر الزامات لگائے جا رہے ہیں کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔ ہم نے آج پنچایت میں فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، لیکن جلد ہی کھاپ کے نمائندے صدر اور حکومت سے ملاقات کریں گے۔

Wrestlers Protest: بھارتیہ کشتی فیڈریشن کے صدر برج بھوشن سنگھ کے خلاف کل ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ وہیں آج کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی بھی پہلوانوں کے دھرنے پرحمایت دینے جنتر منتر پہنچیں۔

ریو اولمپک میں کانسے کا تمغہ جینے والی ساکشی ملک نے کہا- ‘‘ہم جنتر منتر سے نہیں ہٹیں گے، یہ لڑائی نہیں رکے گی۔‘‘ انہوں نے کہا، لڑکیاں (خاتون پہلوان) کمیٹی کے سامنے پیش ہوئی ہیں، لیکن رپورٹ نہیں آئی ہے۔