Bharat Express DD Free Dish

West Bengal

سندیشکھلی میں تشدد سے پہلے جنوری میں ای ڈی کی ٹیم راشن گھوٹالہ معاملے میں چھاپہ مارنے کے لیے شاہجہان شیخ کے گھر پہنچی تھی۔ اس دوران شاہجہان کے حامیوں نے ای ڈی ٹیم پر حملہ کیا۔ سی بی آئی اب اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

آچاریہ پون ترپاٹھی نے کہا کہ ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کے ساتھ ہندوستان کو عالمی لیڈر بنانے کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جو قرارداد لی ہے وہ سوامی وویکانند کا دکھایا ہوا راستہ ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج مغربی بنگال کے سلی گوڑی پہنچ گئے۔ جہاں ترقی یافتہ ہندوستان، ترقی یافتہ مغربی بنگال کے تحت ہزاروں کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا اور افتتاح کیا گیا۔

بنگال کی ممتا حکومت نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ کیس کی سماعت 6 مارچ 2024 کو ہو سکتی ہے۔

نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے، رائے نے پارٹی قیادت پر تنقید کی کہ جب جنوری میں ان کی رہائش گاہ پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے چھاپہ مارا تھا تو وہ ان کے ساتھ نہیں کھڑے تھے۔

شتروگھن سنہا نے ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی صرف اپنے مفاد ہی نہیں سوچ رہی ہے  بلکہ  وہ اپنے ساتھ ساتھ  وہ شاید اپوزیشن کا بھی اور ٹی ایم سی کا بھی مفاد سوچ رہی ہے ۔میں انہیں اس سوچ کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘‘

آج وزیر اعظم سندھری فرٹیلائزر پلانٹ قوم کو وقف کریں گے۔ مودی حکومت کی جانب سے اسے بحال کرنے کا فیصلہ کرنے سے پہلے یہ کافی عرصے تک بند تھا۔ گورکھپور اور راما گنڈم میں کھاد پلانٹ کے احیاء کے بعد ملک میں یہ تیسرا فرٹیلائزر پلانٹ ہے۔

اے ڈی جی (جنوبی بنگال) سپرتیم سرکار نے کہا تھا، "شیخ شاہجہان، 5 جنوری 2024 کو پیش آنے والے ایک کیس کے کلیدی ملزموں میں سے ایک تھے، جہاں چھاپے کے دوران ای ڈی کے اہلکاروں پر حملہ کیا گیا تھا۔ ہم نے ان کو کل رات میناکھا پولیس سے گرفتار کیا ہے۔  ہم نے شیخ شاہجہاں کو بشیرہاٹ کورٹ بھیج کرپولیس ریمانڈ کی درخواست کی ہے۔

5 جنوری کو، تقریباً ایک ہزار لوگوں کے ہجوم نے مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع کے سندیشکھالی میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے اہلکاروں پر حملہ کیا۔ جب وہ ریاست میں مبینہ راشن تقسیم گھوٹالے کی تحقیقات کے سلسلے میں شیخ کے احاطے پر چھاپہ مارنے گئے تھے۔

بنگال میں رام نومی کے موقع پر تشدد کا واقعہ اتر دیناج پور ضلع کے دالکھولا میں 30 مارچ 2023 کو پیش آیا تھا۔ تب پولس نے اتر دالکھولہ کے تاجمول چوک میں ہونے والے فرقہ وارانہ تشدد کے پیش نظر 162 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ بعد ازاں تفتیش کے دوران پکڑے گئے تشدد کے ویڈیو فوٹیج سے کچھ اور ملزمین کی شناخت کی گئی۔