Pilibhit Voter List Name Change Controversy: پیلی بھیت میں 13 ہزار سے زیادہ ووٹروں کے نام کیسے بدلے؟ 53 افراد کی ٹیم نے 96 گھنٹوں میں 3.48 لاکھ ووٹروں کی فہرست کھنگالی
کانگریس کا ووٹر لسٹ میں بڑے پیمانے پر مبینہ بے ضابطگیوں کا الزام، 13,150 ووٹروں کے نام اور والد کے نام تبدیل کرنے، 804 نام حذف کرنے اور 2,600 نئے نام شامل کرنے کا دعویٰ؛ الیکشن کمیشن نے متعلقہ افسر اور آپریٹر کو ہٹاکر جواب طلب کیا
EC Fact-Checks Rahul Gandhi’s Claim: راہل گاندھی کے الزام پر الیکشن کمیشن کا فیکٹ چیک، فارم-6 میں تبدیلی کے دعوے کو بتایا گمراہ کن، جانیں کیا کہا؟
راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر فارم-6 میں غیر قانونی اور یکطرفہ تبدیلی کا الزام لگایا تھا، جس پر الیکشن کمیشن نے ان کے دعوے کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہار میں SIR کے لیے جاری حکم کمیشن کی متفقہ منظوری سے جاری ہوا تھا اور سپریم کورٹ بھی اسے برقرار رکھ چکا ہے، اب اسی معاملے پر کانگریس نے ملک بھر میں ’سیو ڈیموکریسی مارچ‘ نکالنے کا اعلان کیا ہے۔
Owaisi alleges false objection forms filed in SIR: ’’ایس آئی آر میں مسلمانوں کے خلاف فارم 7 کے غلط استعمال کو برداشت نہیں کریں گے‘‘ اویسی کا حیدرآباد کی سڑکوں پر دہلی کے جنتر منتر سے بھی بڑے احتجاج کی وارننگ
اویسی نے کہا ’’اگر فرضی فارم 7 داخل کیے جا رہے ہیں تو ہم الیکشن کمیشن سے اپیل کرتے ہیں کہ ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اگر یہ ڈراما بند نہیں ہوا تو یاد رکھیں، حیدرآباد کی سڑکوں اور گلیوں میں دہلی کے جنتر منتر سے بھی بڑے احتجاج ہوں گے اور آپ کے لیے بہت مشکلات پیدا ہوں گی۔ مجلس اتحاد المسلمین خاموش نہیں رہے گی۔‘‘
SIR Voter List Revision: ووٹر لسٹ میں ’صفائی‘ یا ووٹ کے حق پر بحران؟ جانیے کیا ہے ایس آئی آر تنازع اور کیوں اٹھ رہے ہیں سوالات
بھارت جیسے بڑے جمہوری ملک میں انتخابات کا آغاز پولنگ بوتھ سے نہیں بلکہ ووٹر لسٹ سے ہوتا ہے۔ لسٹ میں نام درج ہے تو ووٹ دینے کا حق حاصل ہے، لیکن نام نہ ہو تو انتخابی عمل میں حصہ لینا ممکن نہیں ہوتا۔ اسی وجہ سے ووٹر لسٹ کو وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ کرنا اور فوت شدہ، ڈپلیکیٹ یا نااہل ناموں کو ہٹانا انتخابی عمل کا ایک ضروری حصہ ہے۔
Sonia Gandhi Electoral Roll Matter: سونیا گاندھی کے ووٹر لسٹ معاملے میں ریویژن پٹیشن منظور، 29 ستمبر کو ہوگی دوبارہ سماعت
راؤز ایونیو کورٹ کے پرانے حکم کو منسوخ کرکے معاملہ دوبارہ مجسٹریٹ عدالت بھیجا گیا، درخواست میں 1980 کی ووٹر لسٹ میں نام شامل ہونے سے متعلق سوالات اٹھائے گئے تھے۔
Punjab SIR: ووٹر لسٹ سے راگھو چڈھا کا نام کٹا، درج ہے’مستقل طور پر منتقل ‘
پنجاب میں جاری SIR کے تحت راگھو چڈھا کا نام ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں شامل نہیں ہے۔ انہیں ASDD فہرست میں ’Permanently Shifted‘ یعنی ’مستقل طور پر منتقل‘ بتایا گیا ہے۔ جانیں پورا معاملہ۔
Delhi SIR Draft Electoral Roll Published: دہلی میں ایس آئی آر کی ڈرافٹ ووٹر لسٹ جاری، 47.7 لاکھ نام ہٹائے گئے، سامنے آئی پوری تفصیل
دہلی میں 1.45 کروڑ ووٹروں میں سے تقریباً 97.5 لاکھ نام ڈرافٹ لسٹ میں شامل، دعوے اور اعتراضات 30 ستمبر تک داخل کئے جا سکیں گے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ایس آئی آر کا مقصد کسی بھی اہل ووٹر کو فہرست سے باہر نہ رکھنا اور کسی بھی نا اہل شخص کو ووٹر لسٹ میں شامل ہونے سے روکنا ہے۔
ECI Announces SIR Phase-III: ایس آئی آر کے تیسرے مرحلے کا اعلان، 16 ریاستوں اور 3 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں الیکشن کمیشن کی خصوصی مہم
ملک کی 16 ریاستوں اور 3 مرکزی زیر انتظام علاقوں میں ووٹر لسٹ کی جانچ، تصدیق اور اپڈیٹ کا عمل شروع کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اس مہم کا مقصد انتخابی فہرستوں کو مزید شفاف، درست اور جامع بنانا ہے تاکہ ہر اہل شہری کا نام ووٹر لسٹ میں درست طور پر شامل ہو سکے۔
UP SIR Final List: اتر پردیش میں ایس آئی آر کے بعد حتمی ووٹر لسٹ جاری، دو کروڑ سے زائد ووٹرس کے نام حذف، جانئے اپنے ضلع کا حال
ایس آئی آر کی یہ مہم مجموعی طور پر 166 دنوں تک جاری رہی، جس کے دوران ووٹر لسٹ کی ہر سطح پر جانچ کی گئی۔ جاری کردہ حتمی فہرست کے مطابق ریاست میں 7 کروڑ 30 لاکھ 71 ہزار 61 مرد ووٹرز اور 6 کروڑ 9 لاکھ 9 ہزار 5 سو 25 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔
Rajasthan SIR 2026: راجستھان میں ایس آئی آر کا عمل مکمل، 5 کروڑ 15 لاکھ سے زائد ووٹرز کی حتمی فہرست جاری
راجستھان میں ایس آئی آر کے عمل کے مکمل ہونے کے بعد حتمی ووٹر لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔ 199 اسمبلی حلقوں میں نوجوان اور خواتین ووٹرز کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔





