Typhoid Fever-Causes, Symptoms and Treatment: ٹائیفائڈ کیا ہے؟ ٹائیفائڈ میں کیا کھائیں اور کن چیزوں سے کریں پرہیز
عام طور پر آلودہ پانی پینا اور متاثرہ یا باسی کھانا کھانا ٹائیفائڈ کی اہم وجوہات میں شامل ہے۔ ٹائیفائڈ ایک متعدی بیماری ہے، اسی لیے گھر میں کسی ایک فرد کو ٹائیفائڈ ہونے کی صورت میں دیگر افراد کے بھی متاثر ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔ٹائیفائڈ تیز بخار سے وابستہ بیماری ہے، جو سالمونیلا ٹائیفی بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتی ہے۔ یہ بیکٹیریا آلودہ کھانے یا پانی کے ذریعے ایک شخص سے دوسرے شخص تک پہنچ سکتا ہے۔
Unhygienic Food: بدلتے موسم میں باہر کا کھانا خطرناک، احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے صحت مند رہیں گے بچے
قومی صحت مشن نے والدین کو خبردار کیا ہے کہ اس موسم میں بچوں کو باہر کا کھانا کھلانے سے گریز کریں کیونکہ غیر معیاری خوراک ان کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق بازار میں دستیاب جنک فوڈ، چاٹ، سموسے اور ٹھنڈے مشروبات میں استعمال ہونے والا پانی، تیل اور مصالحے اکثر غیر صاف ہوتے ہیں، جس سے فوڈ پوائزننگ اور معدے کے انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
Mass Food Poisoning At Gujarat Wedding: گجرات کے داہود میں شادی میں کھانا کھانے سے 400 سے زائد افراد بیمار، الٹی، دست اور پیٹ درد سے افرا تفری
اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ایک بڑی شادی کی تقریب میں پیش آیا جہاں بڑی تعداد میں مہمان شریک ہوئے تھے۔ تقریب میں مختلف قسم کے کھانے پیش کیے گئے تھے۔ کھانا کھانے کے چند گھنٹوں بعد ہی کئی مہمانوں کو طبیعت خراب ہونے کی شکایت ہوئی۔ ابتدا میں چند افراد متاثر ہوئے، لیکن کچھ ہی دیر میں متاثرین کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگی جس سے منتظمین اور مقامی انتظامیہ میں تشویش پیدا ہو گئی۔
The benefits of Hyacinth Beans: سیم کی پھلی کے ہیں بے شمار فائدے، ان بیماریوں سے ملے گی نجات
پھلیوں میں موجود آئرن ہیموگلوبن کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہے اور خون کی کمی کو روکتا ہے۔ اس کے علاوہ پھلیوں کا استعمال دل سے متعلق امراض میں بھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ سیم کی پھلیوں میں موجود میگنیشیم بے خوابی کے مسئلے سے نجات دلاتا ہے۔ اگر آپ کو بے خوابی کا مسئلہ ہے تو اس کا باقاعدگی سے استعمال فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔
Know what was the process: گندم کے بیج سے معلو م کیا جاتا تھا کہ عورت حاملہ ہے یا نہیں۔ جانئے کیا تھا یہ پورا عمل
آپ جان کر حیران ہوں گے ۔لیکن ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ قدیم زمانے میں گندم کے لیے حمل کے ٹیسٹ کیے جاتے تھے۔ مینٹل فلاس کی ایک رپورٹ کے مطابق...





