Bharat Express DD Free Dish

Vande Bharat Train

مہاراشٹر کے شہر پونے میں واقع ریلوے اسٹیشن پر پیر کی شام ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے ٹل گیا، جب وندے بھارت ایکسپریس کی ایک بوگی اچانک پٹری سے اتر گئی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ممبئی سے سولہاپور جانے والی ٹرین پلیٹ فارم نمبر تین پر داخل ہو رہی تھی۔

مغربی بنگال کے مالدا ٹاؤن ریلوے اسٹیشن پر ہفتہ کے روز غیر معمولی جوش و خروش اور جشن جیسا ماحول دیکھنے کو ملا، جہاں ہزاروں افراد وزیر اعظم مودی کی آمد اور ملک کی پہلی وندے بھارت سلیپر کوچ ٹرین کے افتتاح کے منتظر نظر آئے۔ ریلوے اسٹیشن اور اس کے اطراف کے علاقوں میں عوام کا جمِ غفیر جمع تھا۔

وزیر اعظم مودی آج ملک کی پہلی وندے بھارت سلیپر ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے، جسے بھارتی ریلوے کی تاریخ میں ایک اہم اور فیصلہ کن قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اب تک وندے بھارت ٹرینیں صرف چیئر کار سہولت کے ساتھ چل رہی تھیں، تاہم سلیپر ورژن کے آغاز سے طویل فاصلے کے رات کے سفر میں بڑی تبدیلی آنے کی امید ہے۔

نئے سال کے موقع پر بھارتی ریلوے نے مسافروں کو ایک تاریخی تحفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ طویل انتظار کے بعد ملک کی پہلی وندے بھارت سلیپر ٹرین کو پٹری پر اتارنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ریلوے وزیر اشونی ویشنو کے مطابق اس جدید سلیپر ٹرین کا روٹ بھی فائنل ہو چکا ہے اور یہ کولکاتا سے گوہاٹی کے درمیان چلائی جائے گی۔

وزیراعظم نریندر مودی آج ملک کی جدید ریل خدمات میں ایک اور سنگ میل کے طور پر چار نئی وندے بھارت ایکسپریس ٹرینیں قوم کے نام وقف کریں گے۔ ان ٹرینیں کے آغاز کے موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ”وندے بھارت ایکسپریس کنیکٹیوٹی، سہولت اور مسافروں کے آرام کو نئی بلندی پر لے جائے گی“۔

بنارس–کھجوراہو وندے بھارت ایکسپریس کے آغاز سے مذہبی اور ثقافتی سیاحت کو نیا فروغ ملے گا۔ یہ ٹرین وارانسی، پریاگ راج، چترکوٹ اور کھجوراہو جیسے اہم مذہبی و ثقافتی مقامات کو جوڑے گی۔ نئی وندے بھارت ایکسپریس موجودہ خصوصی ٹرینوں کے مقابلے میں تقریباً 2 گھنٹے 40 منٹ کا وقت بچائے گی، جس سے مسافروں کو تیز، آرام دہ اور جدید سفر کا تجربہ حاصل ہوگا۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ بنگلور آج نیو انڈیا کے عروج کی علامت کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔ یہ ایک ایسا شہر ہے جس کی روح میں فلسفہ اور عمل میں ٹیکنالوجی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس شہر نے عالمی آئی ٹی نقشے پر بھارت کو نمایاں مقام دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔۔

اشونی وشنو نے کہا کہ اس وقت شمال مشرقی خطے میں ایک وندے بھارت ٹرین چل رہی ہے اور جلد ہی ایک اور ٹرین گوہاٹی اور اگرتلہ کو جوڑنے کے لیے شروع کی جائے گی

ریزرویشن سیٹ سے متعلق سوالات کا جواب دیتے ہوئے ویشنو نے کہاکہ "ہندوستانی ریلوے میں، ریزرو سیٹ کا مطالبہ سال بھر میں یکساں نہیں ہوتا ہے اور یہ کبھی کبھی خاص اوقات میں مختلف ہوتا ہے۔

پی ایم مودی نے کہاکہ "جھارکھنڈ میں 50 نئے ریلوے اسٹیشن بھی بنائے جائیں گے۔ پی ایم آواس یوجنا کے تحت مستقل مکانات بنائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بجلی، پانی اور گیس کی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔