Bharat Express

Uttar Pradesh

یوپی میں اپنا دل (کمیراوادی) کے ساتھ اتحاد پر، اویسی نے کہا، 'ہم این ڈی اے، بی جے پی اور جو بھی ہمارا حریف ہے، دونوں کا مقابلہ کریں گے۔ گزشتہ شہری انتخابات میں اے آئی ایم آئی ایم کی کارکردگی اچھی رہی تھی۔

گزشتہ ہفتے کے روز مختار انصاری کو غازی پور ضلع کے محمد آباد میں واقع ان کے آبائی گھر کالی باغ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا، جہاں ان کے والدین کی قبریں پہلے سے موجود ہیں۔ مختار انصاری کے جنازے میں ہزاروں لوگ جمع تھے۔ کئی ہزار پولیس اہلکار تعینات تھے۔

اسد الدین اویسی نے مزید کہا کہ ’’انشاء اللہ ان اندھیروں کا جگر چیر کر نور آئے گا، تم ہو 'فرعون' تو 'موسیٰ' بھی ضرور آئے گا‘‘ اس سے پہلے بھی اویسی نے مختار انصاری کی موت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا۔

کانگریس لیڈر نے الزام لگایا، "2014 میں وزیر اعظم مودی نے اکثر سوامی ناتھن رپورٹ کو لاگو کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ لیکن وزیر اعظم بننے کے بعد انہوں نے اس رپورٹ کو ٹھنڈے بستے میں ڈال دیا ہے۔

تصادم اتنا شدید تھا کہ کار کے ٹکڑے-ٹکڑے ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم کی نگرانی میں ان کا علاج جاری ہے۔ یہ حادثہ کیسے ہوا اس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

ایک متنازعہ بیان دیتے ہوئے ایس پی ایم ایم ایل اے نے کہا کہ جو لوگ غریبوں کی زمینوں پر قبضہ کر رہے ہیں اور ان پر تشدد کر رہے ہیں، یہی نہیں وہ لوگ جنہوں نے عہدہ پر رہتے ہوئے اپنے مقدمات واپس لیے ہیں، ایسے لوگ مافیا کے زمرے میں آتے ہیں۔

مختار انصاری کے تجہیز وتدفین کی تیاری چل رہی ہے فی الحال باندہ میڈیکل کالج میں ان کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے۔ پانچ ڈاکٹروں کا پینل اہل خانہ کی موجودگی میں مختار انصاری کا پوسٹ مارٹم کررہا ہے، پوسٹ مارٹم کے بعدمختار انصاری کو آبائی قبرستان محمد آباد میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

محب اللہ ندوی کے رام پور سے الیکشن لڑنے کی خبر کے بعد ہلچل مچی ہوئی ہے۔ حال ہی میں ایس پی صدر اکھلیش یادو نے ان سے ملاقات بھی کی تھی جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار شدید گرمی میں ڈیوٹی دے رہے ہیں۔ تبھی دو مسلمان لڑکے پانی کی بوتل لے کر موٹر سائیکل پر آتے ہیں اور پولیس والوں کو دیتے ہیں۔ پولیس والوں کو پانی دینے کے بعد وہ آگے بڑھ جاتے ہیں۔

مولانا محب اللہ ندوی پارلیمنٹ کمپلیکس کے قریب واقع نئی دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام ہیں۔ وہ گزشتہ 15 سالوں سے اس مسجد کے امام ہیں۔ محب اللہ اصل میں رام پور کے رہنے والے ہیں۔ محب اللہ نے حال ہی میں سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو سے ملاقات کی تھی۔