Bharat Express DD Free Dish

Uttar Pradesh News

رام پور کی ایم پی-ایم ایل اے سیشن کورٹ نے سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم خان کو دو پین کارڈ معاملے میں بڑا جھٹکا دیتے ہوئے ان کی سزا سات سال سے بڑھا کر 10 سال کر دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب مقامی مسجد کمیٹی کی جانب سے قربانی اور عطیات سے متعلق ایک پوسٹر جاری کیا گیا۔ اس پوسٹر میں ایک جانب بکرے کی تصویر جبکہ دوسری جانب گائے کی تصویر استعمال کی گئی تھی۔ پوسٹر سوشل میڈیا پر گردش کرنے کے بعد بعض حلقوں نے اس پر اعتراض ظاہر کیا اور معاملہ پولیس تک پہنچ گیا۔

تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ گروہ نے اپنی سرگرمیوں کے لیے جدید ذرائع اختیار کیے ہوئے تھے۔ ملزمان فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آدھار کارڈ اور پین کارڈ بنانے یا ان میں تبدیلی کرنے کے نام سے اشتہارات چلاتے تھے۔ جب کوئی شخص ان اشتہارات کے ذریعے رابطہ کرتا تو اسے کم شرح سود پر سرکاری قرض اور فوری سبسڈی کے وعدے کیے جاتے تھے۔

اتر پردیش کے باہوبلی سابق رکن اسمبلی وجے مشرا کو 46 سال پرانے قتل کیس میں بڑا جھٹکا دیتے ہوئے پریاگ راج کی ایم پی-ایم ایل اے اسپیشل کورٹ نے عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔ عدالت نے وجے مشرا کے ساتھ ان کے تین قریبی ساتھیوں جیت نارائن، سنترام مشرا اور بلرام مشرا کو بھی مجرم قرار دیتے ہوئے سخت عمر قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے چاروں مجرموں پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

دس سالہ دوستی کے بعد 2011 میں کی شادی۔ 25 برس تک ایک دوسرے کی زندگی کا حصہ رہے، بعد میں طلاق کی افواہیں بھی گردش میں رہیں جسے بعد میں پرتیک یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ شیئر کر کے مسترد کر دیا تھا۔

پرتیک یادو کو ’’فٹ انڈیا‘‘ کا ابتدائی سیاسی آئیکن بھی کہا جاتا تھا۔ ان کے پاس لکھنؤ کا سب سے بڑا اور جدید سہولیات سے آراستہ جم تھا۔  تعلیمی دور میں ایک وقت ان کا وزن 100 کلوگرام سے زائد تھا، لیکن انہوں نے اپنی محنت سے نہ صرف وزن کم کیا بلکہ ایک مضبوط اور متاثر کن جسمانی ساخت حاصل کی۔

پرتیک یادو کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی میں موجود ہے۔ اطلاعات کے مطابق پوسٹ مارٹم کے لیے ڈاکٹروں کے پینل میں ڈاکٹر موسمی اور ڈاکٹر شیولی کے نام طے کیے گئے ہیں، جبکہ ایک سینئر ڈاکٹر پورے عمل کی نگرانی کریں گے۔ پوسٹ مارٹم سے پہلے ویڈیوگرافی کی رسمی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔ حکام کے مطابق پورے پوسٹ مارٹم کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی اور چار ڈاکٹروں کی ٹیم اس عمل میں شامل ہوگی۔

ذرائع کے مطابق بزرگ اپنی بیوی کو علاج کے لیے ضلع اسپتال بریلی کے ایمرجنسی وارڈ میں لایا تھا۔ خاتون کی طبی حالت کافی نازک بتائی جارہی تھی۔ بزرگ شخص کا الزام ہے کہ صبح سے اسپتال میں موجود رہنے کے باوجود ان کی اہلیہ کو نہ مناسب علاج فراہم کیا گیا اور نہ ہی بروقت داخل کیا گیا۔

برج بھوشن شرن سنگھ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک شعر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ”شہرت کی بلندی بھی پل بھر کا تماشا ہے، جس ڈال پہ بیٹھے ہو وہ ٹوٹ بھی سکتی ہے“۔ سیاسی مبصرین کے مطابق یہ پیغام محض ادبی اظہار نہیں بلکہ پارٹی قیادت کے لیے ایک اشارہ سمجھا جارہا ہے۔ خاص طور پر ایسے وقت میں جب کابینہ توسیع کے دوران ان کے بیٹے اور رکن اسمبلی پرتیک بھوشن سنگھ کو وزارت میں جگہ نہیں دی گئی۔

اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کی مجوزہ کابینہ توسیع پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ریاستی حکومت نو برس کے دوران عوامی مسائل حل نہیں کرسکی تو اب آخری نو مہینوں میں نئے وزراء کیا کارنامہ انجام دیں گے۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر بدعنوانی، بے روزگاری، مہنگائی اور عوامی استحصال کو فروغ دینے کا الزام بھی عائد کیا۔