Sleeper Bus Fire Accident: نوئیڈا سے مہوبہ جا رہی سلیپر بس بنی آگ کا گولہ، یمنا ایکسپریس وے پر 9 مسافروں کی جل کر دردناک موت
اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں یمنا ایکسپریس وے پر ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا، جہاں نوئیڈا سے تقریباً 35 مسافروں کو لے کر مہوبا جا رہی ایک نجی ڈبل ڈیکر سلیپر اے سی بس اچانک آگ کی لپیٹ میں آ گئی۔ اس خوفناک حادثے میں 9 مسافروں کی زندہ جلنے اور دم گھٹنے سے موت ہو گئی، جبکہ متعدد مسافر جھلس گئے۔
Azamgarh triple murder: یوپی میں دو پجاریوں، بیوی اور بیٹے کے قاتل کا انکاؤنٹر ہلاک، اعظم گڑھ میں 8 گھنٹے بعد یرغمالی ڈرامہ ختم
وارانسی زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس نوین اروڑہ نے بتایا کہ پولیس نے تقریباً 7 گھنٹے تک اروند سنگھ کو سمجھانے اور بچوں کو رہا کرنے کے لیے آمادہ کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ مسلسل انکار کرتا رہا۔ ملزم صبح تک انتظار کرنے کی بات کہہ رہا تھا۔پولیس کی مسلسل کوششوں کے باوجود جب وہ نہیں مانا تو اچانک گھر کے اندر سے گولی چلنے کی آواز آئی۔
UP 34 IAS Officers Transfer: اتر پردیش میں بڑا انتظامی ردوبدل، 34 آئی اے ایس افسران کے تبادلے، 14 اضلاع کو ملے نئے ڈی ایم
اتر پردیش میں پیر کی دیر رات بڑا انتظامی ردوبدل کیا گیا۔ حکومت نے 34 آئی اے ایس افسران کے تبادلے کرتے ہوئے انہیں نئی ذمہ داریاں سونپی ہیں۔ اس تبادلے کے بعد 14 اضلاع کو نئے ضلع مجسٹریٹ (DM) ملے ہیں۔
Deputy CM Brajesh Pathak: یوپی میں سرکاری ڈاکٹر 70 سال کی عمر تک دے سکیں گے خدمات، ڈپٹی سی ایم برجیش پاٹھک کا اعلان
ریاست کے سرکاری اسپتالوں، کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز (سی ایچ سی) اور پرائمری ہیلتھ سینٹرز (پی ایچ سی) میں روزانہ بڑی تعداد میں مریض علاج کے لیے پہنچتے ہیں۔ ایسے میں تجربہ کار ڈاکٹروں کی خدمات طویل عرصے تک دستیاب ہونے سے مریضوں کو ماہر طبی مشورہ اور بہتر علاج کی سہولت مل سکے گی۔
UP Doctors Dismissed: ’مریضوں کے علاج میں لاپروائی کسی صورت برداشت نہیں‘، یوپی کے 26 سرکاری ڈاکٹر برطرف، 9 کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم
برجیش پاٹھک نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں تعینات ڈاکٹروں کی بنیادی ذمہ داری مریضوں کو بروقت، بہتر اور معیاری علاج فراہم کرنا ہے۔ طبی ذمہ داریوں میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی حاضری، او پی ڈی اور آئی پی ڈی خدمات کے ساتھ مریضوں کو فراہم کیے جانے والے علاج کی باقاعدہ نگرانی کی بھی ہدایت دی ہے۔
PM Modi’s view on UP floods: یوپی سیلاب پر وزیر اعظم نریندر مودی کی نظر، وارانسی کے میئر و ڈی ایم سے کی بات
وزیر اعظم نے وارانسی میں سیلاب کی صورتحال اور متاثرہ علاقوں میں جاری راحت و بچاؤ کارروائیوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے انتظامیہ کو لوگوں کی حفاظت اور ضروری سہولیات کو ترجیح دینے کی ہدایت دی۔ گنگا کی سطح آب میں اضافے کے پیش نظر وارانسی سمیت مشرقی اتر پردیش کے کئی اضلاع میں انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
IAS officer Divya Mittal Resigned:یوپی کی معروف آئی اے ایس افسردیویا متل نے دیا استعفیٰ، فیس بک پرشیئرکی جذباتی پوسٹ
آئی اے ایس افسر نے کہا کہ عوام کے مسائل کے ساتھ چلتے ہوئے انہوں نے سیکھا کہ ہر سرکاری فائل کے پیچھے ایک انسان موجود ہوتا ہے اور اس کی عزت و وقار برقرار رکھنا ہی حقیقی انصاف ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ابتدا میں وہ یہ سمجھتی تھیں کہ وہ دوسروں کو کچھ دینے آئی ہیں، لیکن حقیقت میں انہیں ہی سب سے زیادہ ملا۔ عوام کی محبت، احترام اور اعتماد نے ان کا حوصلہ بڑھایا، یہاں تک کہ تھکن یا مشکل وقت میں بھی لوگوں کا یقین انہیں آگے بڑھنے کی طاقت دیتا رہا۔
Kanpur Plane Crash:کانپورمیں ٹرینی طیارہ کریش،پائلٹ کی موت،پرواز کے دوران اچانک ہوا دھماکہ،طیارہ بے قابو ہوکر زمین پرگرا
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ ٹوئن انجن ٹریننگ ایئرکرافٹ تھا اور اس میں دو پائلٹ سوار تھے۔ پرواز کے دوران اچانک طیارے میں زور دار دھماکہ ہوا، جس کے بعد پائلٹ طیارے پر قابو نہیں رکھ سکے اور وہ نیچے جا گرا۔ حادثے کے بعد موقع پر دھواں اور طیارے کا ملبہ پھیل گیا۔
Kasganj Roof Collapse: یوپی میں موسمی تبدیلی کا خونی قہر! کاس گنج میں آندھی اور طوفان کے دوران چھت کا لینٹر بھر بھرا کر گر گیا، سویا ہوا پورا خاندان زندہ دفن
کاس گنج کے شیخوپورہ گاؤں میں تیز آندھی اور موسلا دھار بارش کے دوران مکان کا لینٹر گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اس حادثے میں تین بچے شدید زخمی ہوئے ہیں، جن کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔
Maulana Shahabuddin Razvi On Varanasi Meat Shops: میٹ کی دکانوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے سے سیکڑوں خاندانوں کا روزگار متاثر ہوگا: مولانا شہاب الدین رضوی
مولانا رضوی نے کہا کہ وارانسی ضلع انتظامیہ کی جانب سے تقریباً 450 گوشت اور مچھلی فروش تاجروں کو اپنا کاروبار شہر سے باہر منتقل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ان کے مطابق ہر دکان سے دو سے چار افراد براہ راست وابستہ ہوتے ہیں، اس طرح یہ فیصلہ صرف دکانداروں ہی نہیں بلکہ ان کے ساتھ کام کرنے والے سیکڑوں مزدوروں اور ان کے خاندانوں کو بھی متاثر کرے گا۔





