Bharat Express DD Free Dish

US President

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر 22 کروڑ ووٹروں کا ڈیٹا چوری کرنے اور امریکی خفیہ اداروں (ڈیپ اسٹیٹ) پر اس حقیقت کو چھپانے کا سنسنی خیز الزام عائد کیا ہے۔ تاہم نیویارک ٹائمز (NYT) کی ایک رپورٹ میں ان دعوؤں کے پس منظر اور ان سے متعلق حقائق پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ جانیے اس معاملے کی مکمل اندرونی کہانی۔

جمعرات کے روز امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے الزام عائد کیا کہ ایران نے تجارتی جہازوں پر دوبارہ حملے کر کے امریکہ کے ساتھ حالیہ معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت میں رکاوٹ ڈالنے کی مزید کوشش کی گئی تو امریکہ اس کا پہلے سے زیادہ سخت فوجی جواب دے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اچھی طرح جانتے ہیں کہ ’’اصل باس کون ہے‘‘۔ ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب نیٹو سربراہی اجلاس کے بعد دونوں لیڈروں کی ممکنہ وائٹ ہاؤس ملاقات پر پوری دنیا کی نظریں مرکوز ہیں۔

ایران سے متعلق کشیدگی اور سفارتی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایک وقت میں ایک ہی معاملے پر توجہ دینا پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ایران کی اسلامی جمہوریہ سے متعلق معاملہ نمٹائیں گے، اس کے بعد واپسی پر وہاں ایک چھوٹا سا پڑاؤ ڈالیں گے۔

ایران کے معاملے پر امریکہ اور اسرائیل کے درمیان بڑی اسٹریٹجک خلیج کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ جہاں جنگ روک کر معاہدہ چاہتے ہیں، وہیں نتن یاہو ایران کے خلاف مزید سخت فوجی کارروائی کے حامی بتائے جا رہے ہیں…

بیجنگ دورے کے دوران امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات خاصی بحث میں رہی۔ شی جن پنگ نے امریکہ کو کمزور قرار دیتے ہوئے مغربی ممالک کے زوال کا ذکر کیا۔

امریکہ نے ایران کے ڈرون اورمیزائل پروگرام سے منسلک 10 افراد اورکمپنیوں پرپابندیاں عائد کردی ہیں۔ ان کمپنیوں میں چین، ہانگ کانگ، دبئی اوربیلاروس کی کمپنیاں شامل ہیں۔ یہ اقدام ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ چین سے قبل سامنے آیا ہے۔ امریکہ کا الزام ہے کہ یہ کمپنیاں ایران کو ہتھیار اور فوجی سازوسامان فراہم کررہی تھیں۔

امریکی کورٹ آف انٹرنیشنل ٹریڈ نے ڈونالڈ ٹرمپ کے 10 فیصد عالمی ٹیرف کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ جانیے اس فیصلے کا چھوٹے کاروباریوں اور چین کے ساتھ تجارتی مذاکرات پر کیا اثر پڑے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کو خط لکھ کر ایران کے ساتھ فوجی دشمنی کے خاتمے کا اعلان کیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ’وار پاورز ریزولوشن‘ کی مدت کی حد اور سیاسی دباؤ اس فیصلے کی بڑی وجوہات ہو سکتی ہیں…

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کمپلیکس کے اندر ایک ہائی سکیورٹی بال روم بنانے کے اپنے مطالبے کو دوبارہ دہرایا ہے۔ انہوں نے 150 سال کی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کے واقعے جیسے واقعات وائٹ ہاؤس جیسے اہم مرکز میں اس طرح کی سہولت کی ضرورت کو واضح کرتے ہیں۔