Bharat Express DD Free Dish

Ujjwal Nikam

پی ایم مودی نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر الگ الگ پوسٹس میں ان کو مبارکباد دیتے ہوئے قوم کی تعمیر میں ان کی خدمات کا اعتراف کیا۔

یہ نامزدگیاں پہلے سے نامزد ارکان کی ریٹائرمنٹ کے باعث خالی ہونے والی نشستوں کے پیش نظر کی گئی ہیں۔صدر مرمو نے ان لوگوں کو آئین کے آرٹیکل 80 (1) (a) کی شق (3) کے ذریعہ انہیں دیئے گئے اختیارات کے تحت راجیہ سبھا کے لئے منتخب کیا ہے۔

صدر جمہوریہ نے چار لوگوں کو راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیا ہے۔ ان میں سرکاری وکیل اجول دیو راؤ نکم، کیرالہ کے سینئر سماجی کارکن اور ماہر تعلیم سی سدانندن ماسٹر، ہندوستان کے سابق خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا اور نامور تاریخ دان اور ماہر تعلیم میناکشی جین کے نام شامل ہیں۔

اجول نکم 26/11 کیس سمیت کئی بڑے مقدمات میں وکیل رہے ہیں۔ بی جے پی نے پونم مہاجن کا ٹکٹ کاٹ کرکے اجول نکم کو میدان میں اتارا ہے۔