Bharat Express DD Free Dish

Udit Raj

کانگریس لیڈر اور ترجمان ادت راج نے نکسل واد، بابری مسجد کے انہدام، سونیا گاندھی کے بیان اور دہلی حکومت کے معاملے پر مرکزی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نکسل واد کے خلاف جنگ صرف وزیر اعظم نریندر مودی کی کامیابی نہیں ہے، بلکہ یہ ایک طویل عرصے سے جاری کوششوں کا نتیجہ ہے، جس میں یکے بعد دیگرے آنے والی تمام حکومتوں نے اپنا تعاون دیا ہے۔

کانگریس لیڈر ادت راج نے سماج میں بڑھتی نفرت اور تلخی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ شہروں کی پوش کالونیوں میں مسلمانوں کو بھی مکان کرائے پر دینے اور فروخت کرنے سے گریز کیا جا رہا ہے۔

بی جے پی کے قومی صدر نتن نوین کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عمران مسعود نے کہا کہ بی جے پی کی پد یاترا میں لوگ جمع نہیں ہو رہے ہیں۔ حکومت اور اس کے لوگ صرف جھوٹ بولتے ہیں کہ 9 لاکھ نوکریاں دے دی گئی ہیں۔

ادت راج نے کہا کہ جنگِ آزادی میں 61 ہزار مسلمانوں اور 8 ہزار سکھوں نے قربانیاں دی تھیں، جب کہ اعلیٰ ذات کے ہندوؤں کا تعاون نسبتاً کم رہا تھا۔ اس کے باوجود اس طرح کی باتیں کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہندوتو نہیں بلکہ تقسیم کرنے والی سوچ ہے۔

میرٹھ پولیس کے مطابق، ضلع کے کپساڑ گاؤں میں مجرموں نے ایک 20 سالہ لڑکی کا اغوا کیا۔ اس دوران 50 سالہ خاتون نے اپنی بیٹی کو بچانے کی کوشش کی، لیکن مجرموں نے اس پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کر دیا۔ اس کے بعد علاج کے دوران خاتون کی اسپتال میں موت ہو گئی۔

ادت راج نے لکھا، بہار میں بی جے پی کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے مایاوتی نے لکھنؤ میں ریلی کا اہتمام کیا۔ مجھے خود اس وقت بھی شک تھا،انہوں نے کانشی رام کی برسی پر اس سے پہلے کبھی ایسا کام نہیں کیا تھا۔

کانگریس لیڈر ادت راج نے حکومت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس وفد میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے نام کیوں شامل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی اور امت شاہ بھی ایم پی ہیں، لیکن ان کے نام وفد میں کیوں شامل نہیں ہیں؟

متھن چکرورتی کے بیان ’مغربی بنگال میں ہندو محفوظ نہیں ہیں‘ پر ادت راج نے سوال کیا کہ اگر بنگال میں ہندو محفوظ نہیں ہیں، تو خود متھن چکرورتی، جو وہیں رہ رہے ہیں، کیسے محفوظ ہیں؟ بنگال کے وزیر اعلیٰ سے لے کر پولیس افسران، تاجر اور میڈیا تک، ان میں سے زیادہ تر ہندو ہیں، پھر یہ خوف کس کا ہے؟

اس کے علاوہ ایک اور بیان پر یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان کا جواب دیتے ہوئے ادت راج نے کہا کہ یوگی جی کہتے ہیں کہ اگر وہ تقسیم ہوں گے تو کٹ جائیں گے، لیکن اگر بہوجن ان کے ساتھ رہے گا تو کٹے گا  اور اگر ان سے الگ رہیں گےتو وہ بچ جائیں گے،

قومی ترجمان رینا گپتا نے کہ مودی جی سوچ رہے ہیں کہ اس سے وہ ہمیں ڈرا سکیں گے۔ لیکن ایسا نہیں ہوگا۔ وہ ملک میں آمریت چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔