وارانسی کے ادے پرتاپ سنگھ کالج میں نماز جمعہ سے روکنے کا معاملہ پکڑ رہا ہے طول، ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے حکومت پر اٹھایا سوال
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ یونین کے لیڈر رہے ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے کہا کہ ملک ہندو مسلم منافرت کی آگ میں پہلے سے ہی جھلس رہا ہے اور بی جے پی کی حکومتیں اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے اس میں مزید گھی ڈالنے کا کام کر رہی ہیں، جوکسی طرح بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔