Bharat Express

Triple Talaq

متاثرہ کے وکیل ابھیشیک شرما کا کہنا ہے کہ ہر کسی کو اظہار رائے کی آزادی ہے۔ یہ خاتون سنبھل میں پولیس پر پتھراؤ کا ویڈیو دیکھ رہی تھی جس میں اس نے پولیس کی تعریف کی۔ اس بات پر اس کے شوہر نے اسے کافر کہا اور اسے تین طلاق دے دی۔

ایودھیا کی ترقی کے لیے ایک خاتون کو وزیر اعظم نریندر مودی اور سی ایم یوگی کی تعریف کرنا مشکل ہو گیا۔ خاتون کے شوہر نے اسے تین طلاق دی اور  اس کا گلا گھونٹنے کی کوشش بھی کی جس کے بعد پولیس نے ملزم اور اس کے خاندان کے سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

بورڈ کی مجلس عاملہ کا احساس ہے کہ فلسطین کا مسئلہ ایک انسانی مسئلہ ہے، جہاں اسرائیل کی شکل میں ایک غاصب قوت ملک کے اصل باشندوں کو جلاوطن کر نے پر تلی ہو ئی ہے۔ اس نے جبروظلم کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔وہ مسلسل نسل کشی اور وحشیانہ مظالم کا ارتکاب کر رہا ہے۔

بی جے پی کا دعویٰ ہے کہ مودی جی کے تیسرے دور میں ہندوستان دنیا کی تیسری بڑی معیشت بن جائے گا۔

الزام ہے کہ اس کا شوہر شادی کے بعد متاثرہ خاتون سے مزید 2 لاکھ روپے جہیز کا مطالبہ کررہا تھا۔ وہ ان پر نئی موٹر سائیکل خریدنے کا دباؤ بھی ڈالتا تھا۔ لیکن متاثرہ لڑکی کے والدین کی مالی حالت ٹھیک نہیں تھی، اس لیے وہ مجیب کا مطالبہ پورا نہیں کر سکتی تھی۔

کیرلا میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ انڈیا الائنس ہماری عقیدت پرچوٹ کرتا ہے۔ انہوں نے مندروں کو ہمارے تہواروں کو بھی لوٹنے کا ذریعہ بنا دیا ہے۔ سبری مالا میں بھی جس طرح کی افراتفری سامنے آئی ہے، اس سے عقیدتمندوں کو بہت پریشانی ہوئی ہے۔ یہ یہاں کی ریاستی حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے۔

یوپی کے مظفر نگر کے چرتھاول علاقے میں شادی کے 6 ماہ بعد ہی شوہر نے جہیز میں بلٹ نہ دینے پر فون پر تین طلاق دے دی۔ اس معاملے میں بچولیا اور سسر نے بھی ملزم کا ساتھ دیا جس کے بعد تھانے پہنچی متاثرہ کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم شوہر کو جیل بھیج دیا۔

مظفر نگر میں کافی دنوں سے چل رہے جھگڑے کی وجہ سے میاں بیوی میں طلاق ہو گئی۔ طلاق کی کارروائی ختم ہوتے ہی شادی شدہ خاتون نے خاندان کی خواتین اور ایک نوجوان کی مدد سے اپنے شوہر کو شدید زدوکوب کیا

پٹنہ، 23 نومبر (بھارت ایکسپریس): جے ڈی یو لیڈر غلام رسول بلیاوی نے سپریم کورٹ میں ایک رٹ اور نظرثانی کی درخواست دائر کی ہے جس میں نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز (این آر سی)، شہریت (ترمیمی) ایکٹ (سی اے اے) اور ملک میں تین طلاق پر پابندی کو چیلنج کیا گیا ہے۔ جس پر بی …