England vs Pakistan:انگلینڈ بمقابلہ پاکستان،کپتان جوروٹ کے نام بڑی کامیابی، اینڈریو اسٹراس کوپیچھے چھوڑکر بنے نمبرون
جو روٹ ایشیائی ٹیموں کے خلاف سب سے زیادہ فتوحات حاصل کرنے والے انگلش کپتان بن گئے ہیں۔ روٹ کی قیادت میں انگلینڈ نے ایشیائی ٹیموں کے خلاف یہ 15ویں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے اس معاملے میں انگلینڈ کے سابق کپتان اینڈریو اسٹراس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
Yashasvi Jaiswal and Asitha punished:میدان میں الجھنے پریشسوی جیسوال اوراسیتھا کوسزا،آئی سی سی نے میچ فیس کا25فیصد جرمانہ عائدکیا
دونوں کو آئی سی سی کے ضابطۂ اخلاق کے آرٹیکل 2.12 کی خلاف ورزی کا قصوروار پایا گیا، جو کسی کھلاڑی، معاون عملے کے رکن، امپائر، میچ ریفری یا کسی دوسرے شخص کے ساتھ، بین الاقوامی میچ کے دوران، نامناسب جسمانی رابطے سے متعلق ہے۔
Devdutt Padikkal equals Virat Kohli’s record:دیودت پڈیکل نے کولمبوٹیسٹ میں سنچری جڑکروراٹ کوہلی کی برابری کی،دگجوں کی فہرست میں شامل
سری لنکا کے خلاف کولمبو ٹیسٹ میچ میں بھی بھارتی بلے باز دیو دت پڈیکل کے بلے کا کمال دیکھنے کو ملا، جہاں ان کے بلے سے سیریز کی دوسری سنچری دیکھنے کو ملی۔ پڈیکل سنچری مکمل کرنے کے بعد 117 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
Test match in Galle: سری لنکا کے خلاف گال اسٹیڈیم میں 600واں ٹیسٹ میچ کھیلے گی ٹیم انڈیا، انگلینڈ اور آسٹریلیا ہی حاصل کر سکے ہیں یہ تاریخی اعزاز
گال انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہندوستانی ٹیم اب تک پانچ ٹیسٹ میچ کھیل چکی ہے۔ ان میں سے دو مقابلوں میں اسے کامیابی حاصل ہوئی، جبکہ تین میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سری لنکا کی سرزمین پر ہندوستان نے مجموعی طور پر 24 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں، جن میں ٹیم نے نو مقابلے جیتے اور سات میں اسے شکست ہوئی ہے۔
India Vs SriLanka: سری لنکا میں کیسا ہے ٹیم انڈیا کا ریکارڈ؟ 15 اگست سے شروع ہوگی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز، آخری بار کوہلی کی کپتانی میں ملی تھی شاندار جیت
ٹیسٹ کرکٹ کے مجموعی ریکارڈ کی بات کی جائے تو بھارت اور سری لنکا کے درمیان اب تک 46 ٹیسٹ میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ ان میں بھارتی ٹیم نے 22 مقابلوں میں کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ سری لنکا کو صرف 7 میچوں میں جیت نصیب ہوئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری مرتبہ 2022 میں ٹیسٹ سیریز کھیلی گئی تھی۔
Test series against Sri Lanka: سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے عاقب نبی پہلی بار بھارتی ٹیسٹ ٹیم میں شامل، انجری کی بدولت جسپریت بمراہ باہر
بائیں گھٹنے کی انجری سے مکمل صحت یاب نہ ہونے کی بنا پر بمراہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز نہیں کھیلیں گے۔ جموں و کشمیر کے نوجوان تیزگیندباز عاقب نبی کو پہلی بار بھارتی ٹیسٹ ٹیم میں موقع دیا گیا ہے۔ عاقب نبی اب تک 43 فرسٹ کلاس میچوں میں 18 کی اوسط سے 162 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، جبکہ ایک اننگز میں پانچ وکٹیں لینے کا کارنامہ وہ 16 مرتبہ انجام دے چکے ہیں۔
Lord’s Test: لارڈز کے تاریخی میدان پر مندھانا، ہرمن پریت اور دیپتی کی نصف سنچریاں، پہلی اننگز میں 285 رنز بناسکی بھارتی خواتین ٹیم
یہ مقابلہ کئی حوالوں سے تاریخی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ پہلی مرتبہ لارڈز میں خواتین کا ٹیسٹ میچ منعقد ہو رہا ہے۔ بھارتی سلامی بلے باز اسمرتی مندھانا نے اس میچ کے ساتھ اپنے بین الاقوامی کریئر کا 300واں میچ کھیل کر ایک اہم سنگ میل عبور کیا جبکہ دوسری جانب انگلینڈ کی تجربہ کار بلے باز ٹیمی بیومونٹ اپنے بین الاقوامی کریئر کا آخری میچ کھیل رہی ہیں۔
Zimbabwe crushed Bangladesh: زمبابوے نے بنگلہ دیش کو ایک اننگز اور 85 رن سے شکست دے کر رقم کی تاریخ، انوسنٹ کائیا کی شاندار سنچری، تیج الاسلام کی سات وکٹیں رائیگاں
واحد ٹیسٹ میچ کے اختتام کے بعد زمبابوے اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی اور تین ٹی-20 بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ صرف تین روز میں ختم ہونے والے اس مقابلے میں میزبان ٹیم کے اوپنر انوسنٹ کائیا نے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کی، جبکہ بنگلہ دیش کے اسپنر تیج الاسلام کی سات وکٹیں بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں۔
India Vs Afghanistan: بھارتی کرکٹ ٹیم کی افغانستان کے خلاف سب سے بڑی جیت، مانو سوتھر اور واشنگٹن سندر کی شاندار کارکردگی
بھارت کے لیے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں کھیلنے والے مانو سوتھر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 37 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ پرسدھ کرشنا نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔ مانو سوتھر کی عمدہ کارکردگی نے بھارت کی تاریخی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اس ٹیسٹ میچ میں جہاں بھارتی بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہیں گیندبازوں نے بھی افغانی بلے بازوں کا سنبھلنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔ بھارت اس میچ میں بلے بازی اور گیندبازی دونوں شعبوں میں پوری طرح حاوی رہا۔
Indian Vs Afghanistan: بھارت-افغانستان ٹیسٹ میچ پر ٹیم انڈیا کی گرفت مضبوط، بلے بازوں کے بعد گیند بازوں کا غلبہ، افغانستان کے 5 کھلاڑی آؤٹ
بھارت کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے مانو سُتھار نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 15.5 اوورز میں صرف 21 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ پرسدھ کرشنا نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں اور افغانستان کی بیٹنگ لائن کو دباؤ میں رکھا۔ بھارت اس وقت میچ میں مکمل طور پر حاوی نظر آ رہا ہے اور تیسرے دن افغانستان کو فالو آن یا جلد آؤٹ کرنے کی پوزیشن میں ہے۔





