Bharat Express

Test Cricket

بی سی سی آئی نے انگلینڈ کے خلاف آخری تین ٹیسٹ کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم میں ایک نئے چہرے کو بھی موقع ملا ہے۔ وہیں کے ایل راہل اور رویندر جڈیجہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ وراٹ کوہلی آخری تین ٹیسٹ میں بھی ٹیم انڈیا کا حصہ نہیں ہیں۔

جسپریت بمراہ کی واپسی کو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے کامیاب واپسی کے طور پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ 2022 میں جسپریت بمراہ کمر کی چوٹ کی وجہ سے تقریباً ایک سال تک کرکٹ کے میدان سے دور رہے۔

راجکوٹ میں سوراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن کے گراؤنڈ پر کھیلے جا رہے اس میچ میں پجارا فی الحال ٹرپل سنچری کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ جھارکھنڈ کے خلاف اس میچ میں سوراشٹرا کے کپتان جے دیو انادکٹ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا انتخاب کیا۔

پاکستان کے سلامی بلے باز سعود شکیل کا بلا تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔ اب سعود نے ورلڈ ریکارڈ بنا دیا ہے۔ 146 سال کے ٹسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا کوئی نہیں کرسکا تھا۔

روہت شرما نے 44 گیندوں پر 57 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ ایشان کشن 34 گیندوں پر 52 رنز بنانے کے بعد ناقابل شکست واپس لوٹے۔ روہت نے پانچ چوکے اور تین چھکے لگائے جبکہ ایشان کے بلے سے چار چوکے اور دو چھکے نکلے۔

دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم بہت جلد آل آؤٹ ہو گئی اور صرف 130 رنز بنا سکی۔ اس اننگز میں آر اشون نے 7 اور جڈیجہ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے ساتھ ہی بھارت نے ویسٹ انڈیز کو اننگز اور 141 رنز سے شکست دے دی۔