Bharat Express

Telangana Election 2023

تلنگانہ میں 30 نومبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے سربراہ اور وزیر اعلی کے. چندر شیکھر راؤ (کے سی آر) اور ان کے سابق ساتھی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے ایٹلا راجندر کے درمیان سخت مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔

اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اویسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر راہل گاندھی کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے سوالات پوچھے۔ انہوں نے پوچھا کہ ہم نے 2008 کے جوہری معاہدے میں یو پی اے کو سپورٹ کرنے کے لیے کتنی رقم لی؟ آندھرا پردیش میں تحریک عدم اعتماد میں کرن کمار ریڈی کی حکومت کی حمایت کے لیے کتنی رقم لی گئی؟

پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے تمام پارٹیاں اپنے امیدواروں کا اعلان کر رہی ہیں۔ بی جے پی نے کافی انتظار کے بعد تلنگانہ کے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی ہے۔

پہلی فہرست میں، بی جے پی نے 8 شیڈول کاسٹ (ایس سی) امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارا ہے ۔جب کہ 6 شیڈول ٹرائب (ایس ٹی) امیدواروں کو بھی ٹکٹ دیا گیا ہے۔

حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی نے نظام آباد میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ کے سی آر نے کرناٹک میں کانگریس کے انتخابات میں مالی امداد کی تھی اور اب وقت آگیا ہے کہ کرناٹک، تلنگانہ میں بی آر ایس کی مدد کے لیے رقم کی ادائیگی اور رقم بھیجی جاتی تھی۔

وزیر داخلہ نے کہا، "پی ایم مودی نے خواتین کے لیے 33 فیصد ریزرویشن دیا۔ کے سی آر نے اپنے دس سالوں میں صرف اپنے خاندان کے لیے کام کیا۔  کے سی آر حکومت نے نہ تو غریبوں کے لیے کام کیا اور نہ ہی قبائلیوں کے لیے

Telangana Opinion Poll 2023: تلنگانہ اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد سی ووٹر نے اے بی پی نیوز کے لئے اوپینین پول کیا ہے۔

Assembly Elections 2023: چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے بتایا کہ 17,734  ماڈل پولنگ اسٹیشن، 621 پولنگ اسٹیشن کے انتظامات کا ذمہ پی ڈبلیو ڈی اسٹاف کے پاس ہوگا۔ 8,192  پولنگ اسٹیشن کی ذمہ داری خواتین سنبھالنے والی ہیں۔

بی آر ایس کے دو لیڈروں نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ خانپور ایم ایل اے اجمیرا ریکھا نے پارٹی چھوڑ دی۔ قانون ساز کونسل کے رکن کاسریڈی نارائن ریڈی نے پارٹی صدر ملکارجن کھرگے کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔