Bharat Express DD Free Dish

Tej Pratap Yadav

اس سے پہلے 18 ستمبر کو اسی معاملے میں ای ڈی نے بہار کے سابق وزیر اعلی لالو یادو، سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو، تیج پرتاپ یادو اور دیگر ملزمان کو سمن جاری کیا تھا۔ اب عدالت نے اس معاملے میں اکھلیشور سنگھ اور ان کی بیوی کرن دیوی کو بھی سمن بھیج دیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سپریمو لالو پرساد یادو کے دوسرے بیٹے تیج پرتاپ یادو بھی ریلوے میں نوکری کے لیے زمین کے معاملے میں ملوث ہیں۔ دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے تیج پرتاپ یادو کو پہلی بار سمن بھیج کر پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

آج انڈیا الائنس کی امیدوار میسا بھارتی نے پاٹلی پترا لوک سبھا سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس دوران والد لالو یادو اور والدہ رابڑی دیوی بھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔

بہار میں اپوزیشن لیڈر پی ایم مودی کے روڈ شو پر شدید حملہ کر رہے ہیں۔ سابق وزیر آر جے ڈی لیڈر تیج پرتاپ یادو نے اتوار کو اس معاملے پر پی ایم مودی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی صرف ہندوؤں اور مسلمانوں کو لڑانے آرہے ہیں۔ ان کا …

تیج پرتاپ یادو نے کہا کہ ہندوستان بھر میں 'انڈیا' اتحاد کے حق میں ماحول ہے اور مرکز میں 'انڈیا' اتحاد کی حکومت بنے گی۔

قنوج سے تیج پرتاپ یادو کے نام کا اعلان کئے جانے کے بعد مقامی لیڈر اکھلیش یادو پر الیکشن لڑنے کا دباؤ بنانے لگے۔ اس کے بعد مانا جا رہا ہے کہ اکھلیش یادو خود ہی اس سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔

ایس پی لیڈررام گوپال یادو نے کہا کہ بی جے پی نے اب جملہ  بازی کا نام بدل کر گارنٹی کر دیا ہے اور اعلیٰ لیڈر اسے گارنٹی کا نام دے کر لوگوں کو الجھا رہے ہیں، یہ ملک کے لیے اچھی بات نہیں ہے۔

میٹنگ میں اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ وہ چچا رام گوپال اور شیو پال یادو سے بات کرنے کے بعد فیصلہ کریں گے۔ ذرائع کی مانیں تو اکھلیش نے کہا کہ آپ لوگوں کے جذبات کو دیکھتے ہوئے اس معاملے پر دوبارہ غور کیا جا سکتا ہے۔

سماجوادی پارٹی کے لیڈران تیج پرتاپ یادو کو ٹکٹ دینے کے فیصلے سے خوش نہیں ہیں اور نہ ہی وہ اس فیصلے کو ماننے کے لئے تیار ہیں۔ ٹکٹ کے اعلان کے بعد سے ہی پارٹی لیڈران مسلسل اکھلیش یادو سے ملاقات کرکے فیصلہ تبدیل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

سماجوادی پارٹی نے پیر کے روز امیدواروں کی ایک اور فہرست جاری کی ہے۔ قنوج لوک سبھا سیٹ سے اکھلیش یادو نہیں اتر رہے ہیں بلکہ تیج پرتاپ یادو کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ وہیں بلیا سیٹ سے سناتن پانڈے کو انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے۔