Bharat Express DD Free Dish

Tax Relief Expectations

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن مسلسل نویں مرتبہ بجٹ پیش کریں گی، ہیلتھ کیئر، دفاع، انفراسٹرکچر اور مڈل کلاس کے لیے بڑے اعلانات کی امید۔ 29 جنوری کو پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے اکنامک سروے 2026 کے مطابق بھارت کی معیشت مضبوط بنیادوں پر کھڑی ہے۔ سروے میں اندازہ ظاہر کیا گیا ہے کہ مالی سال 2026-27 میں بھارتی معیشت 6.8 سے 7.2 فیصد کی شرح سے ترقی کر سکتی ہے۔

ہیلتھ کیئر، دفاع، رئیل اسٹیٹ اور انفراسٹرکچر میں بڑے اعلانات کی امید۔ مرکزی بجٹ 2026 سے عوام اور صنعت کو بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ اگر حکومت متوازن اور دور اندیش فیصلے کرتی ہے تو یہ بجٹ مڈل کلاس کے لیے راحت، صنعت کے لیے حوصلہ افزائی اور ملک کی معیشت کے لیے نئی توانائی کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ اب سب کی نظریں یکم فروری پر ٹکی ہیں۔