Bharat Express

Taliban Regime

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ستانکزئی نے لڑکیوں اور خواتین کے تعلیم حاصل کرنے کے حق میں بیان دیا ہے۔اس سے قبل ستمبر 2022 میں بھی انہوں نے بچیوں کے اسکول کئی ماہ بند رکھنے اور یونیورسٹی تعلیم پر پابندی کے اقدامات کے بعد ایسے ہی بیانات دیے تھے۔

ٹی ٹی پی کا گڑھ افغانستان اور پاکستان کی سرحد کے آس پاس کے قبائلی علاقے ہیں جہاں سے وہ اپنے جنگجوؤں کو بھرتی کرتا ہے۔ طالبان پاکستان کی فوجی طاقت سے بخوبی واقف ہیں، اس لیے وہ ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھائیں گے۔ اگر تنازعہ کو آگے بڑھاتے ہیں تو اس کے پیچھے اس کی سوچی سمجھی حکمت عملی ہوگی۔

طالبان حکومت کا کہنا تھا کہ اگر کسی گھر میں پہلے سے پڑوسی کے گھر کی طرف کھڑکی یا راستہ کھلا ہے تو لوگوں کو اس کے لیے انتظامات کرنا ہوں گے۔ گھر کے مالک کو یا تو اپنے گھر میں کھڑکی کی طرف دیوار بنانا ہو گی یا کوئی اور انتظام کرنا ہو گا۔

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے کہا کہ میں مسلم ممالک اور تنظیموں سے بھی اپیل کرتا ہوں جیسے کہ اسلامی تعاون کی تنظیم، مسلم علماء کی بین الاقوامی یونین، اور عرب لیگ، طالبان کے اس اقدام کی شدید مذمت کریں۔

طالبان حکومت نے ہندوستان میں ایک نوجوان افغان طالب علم اکرام الدین کامل کو ممبئی میں افغانستان کے قونصل خانے میں قائم مقام قونصل کے طور پر مقرر کیا ہے۔