Bharat Express

Syria Civil War

شام میں باغیوں نے اپنا کنٹرول کر لیا ہے۔ باغیوں نے اتوار (8 دسمبر 2024) کو دارالحکومت دمشق اور سرکاری ٹی وی نیٹ ورک پر قبضہ کر لیا۔ روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار الاسد طیارے میں سوار ہو کر نامعلوم منزل کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب قطر میں ہونے والے دوحہ فورم کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق قطر، سعودی عرب، اردن، مصر، عراق، ایران، ترکیے اور روس نے مشترکہ اعلامیے میں کہا ہے کہ شام کی موجودہ صورتحال علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کے لیےخطرناک ہے۔

شام میں باغیوں کے بڑھتے ہوئے حملوں اور عام شہریوں کی ہلاکتوں کے پیش نظر بھارتی حکومت نے اپنے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے۔ اس ایڈوائزری میں ہندوستانی شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اگلے نوٹس تک شام کا سفر کرنے سے گریز کریں۔