Bharat Express DD Free Dish

supreme court of india

چیف جسٹس نے زور دیا کہ ان کی ذاتی ساکھ خطرے میں ہے ۔ اس لئے عدالت کو مقدمات کی فہرست کے لیے معیاری طریقہ کار پر عمل کرنا چاہیے۔چیف جسٹس نے کہا کہ آپ عدالت کو دھوکہ نہیں دے سکتے۔ میری ذاتی ساکھ داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ مجھے سب کے لیے معیاری اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔

سپریم کورٹ میں ایک اور عرضی دائر کی گئی ہے جس میں تروپتی کے سری وینکٹیشور سوامی مندر کے پرساد میں جانوروں کی چربی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس معاملے کی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ روشن باغ، مغربی بنگال میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے سابق کمانڈنٹ نے ہندوستان-بنگلہ دیش سرحد کے قریب جانوروں کے اسمگلروں سے رشوت لی تھی۔

سینئر لیڈر سنجے سنگھ نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کنوینر اروند کیجریوال کی ضمانت پر سپریم کورٹ نے وہی باتیں کہی جو ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں۔

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا ارشد مدنی کے تعاون سے متوفیہ کی بیٹی اور بہن نے سپریم کورٹ آف انڈیا میں ایک پٹیشن داخل کرکے چیف جسٹس آف انڈیا سے قتل کے اس مقدمہ کی سی بی آئی انکوائری اور متاثرین کو معاوضہ دیئے جانے کی درخواست کی ہے۔

عباس انصاری کی طرف سے پیش ہوئے سینئر وکیل کپل سبل نے مخالفت کرتےہوئے کہا کہ دومعاملوں کو چھوڑ کر سبھی معاملوں میں عباس انصاری کو ضمانت مل چکی ہے۔

جمعیۃ علما ء ہند کے صدر مولانا ارشدمدنی نے سپریم کورٹ کی جانب سے ریاستوں کے لئے گائیڈلائن مرتب کرنے کے فیصلے کوخوش آئند قراردیا ہے۔

تین ریاستوں میں بلڈوزر کارروائی کے معاملے میں سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، جمعیۃ علما ہند کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے سوال اٹھایا ہے کہ محض ملزم ہونے پر کسی کے خلاف بلڈوزر کارروائی کیسے کی جاسکتی ہے؟

ریاست میں 8053 گرام پنچایتیں ہیں۔ ان میں پنچایت سرکاری عمارتوں کو مرحلہ وار تعمیر کیا جانا ہے۔ اب تک 4236 پنچایت سرکاری عمارتوں کی تعمیر کی منظوری مل چکی ہے۔

سی جے آئی ڈی وائی چندر چوڑ نے کہا، ہم نے ڈاکٹروں کی حفاظت کے لیے نیشنل ٹاسک فورس بنائی ہے۔ ڈسٹریس کال سسٹم بنانے جیسی تجاویز آج ہمیں دی گئیں۔ ٹاسک فورس کو ایسی تمام تجاویز پر غور کرنا چاہیے۔