Bharat Express

Sunehri Masjid

اسد الدین اویسی نے کہا کہ آج ہمارے پاس وہ جگہ نہیں ہے جہاں ہم نے 500 سالوں تک سجدہ کیا تھا۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اب وہاں کیا ہو رہا ہے

آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے دہلی کی سنہری مسجد کو ہٹانے کے این ڈی ایم سی کی تجویز کو واپس لئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود مدنی نے وزیراعظم موی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھ کر اپیل کی ہے وہ خود اس معاملے کا نوٹس لیں۔

جماعت اسلامی ہند کا کہنا ہے کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) کے ذریعہ جاری ایک عوامی نوٹس نے پوری ملت کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ ہم ایسی شاندارتاریخی وراثت کے سلسلے میں ہونے والی کاروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ترجمان ڈاکٹرقاسم رسول الیاس نے پریس کو جاری اپنے بیان میں کہا کہ تین سوسالہ قدیم سنہری مسجد کوشہید کرنے کی کسی بھی سازش کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

دہلی کے ادیوگ بھون کے سامنے گول چوراہے پر واقع سنہری مسجد کو ہٹانے کے لئے این ڈی ایم سی نے لوگوں سے مشورہ مانگا ہے۔ لوگ cheif.architect@ndmc.gov.in پر یکم جنوری کو شام پانچ بجے تک اپنی رائے بھیج سکتے ہیں۔ یہ مسجد 150 سال پرانی ہے۔