Bharat Express DD Free Dish

student rights

17 اکتوبر کو جب سرسید احمد خاں کو یاد کیا جائے تو ان کے اس چمن کے نوجوان بھی یاد رکھے جائیں۔ یہی نوجوان اس چمن کے پھول ہیں۔ یہی آنے والے وقت کے چراغ ہیں۔ یہی علی گڑھ کی پہچان کو آگے لے جانے والے ہیں۔انہیں پرواز کرنے دیجیے۔ان کی پرواز کو سمت دیجیے۔ان کے خوابوں کو سمجھنے کی کوشش کیجیے۔

پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا کہ آئین ہند کا آرٹیکل مرکزی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر زندگی اور شخصی آزادی کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے، جبکہ آرٹیکل 21Aتعلیم کی آئینی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کیمپس میں پیدا ہونے والے بحران کا خمیازہ طلبہ کو نہیں بھگتنا چاہیے۔ یونیورسٹی کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ موجودہ تعطل کے نتیجے میں طلبہ کی تعلیم کا نقصان نہ ہونے پائے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ پولیس کی مبینہ زیادتیوں کی تحقیقات کے لیے پولیس افسران پر مشتمل خصوصی تحقیقاتی ٹیم (SIT) یا کسی ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے پر غور کر رہی ہے۔ عدالت نے اس معاملے کی اگلی سماعت 18 اگست مقرر کر دی ہے۔

رانچی میں طلبہ کے احتجاج کے دوران سی جے پی کے بانی ابھیجیت دیپکے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا، ’’میں نے جھارکھنڈ میں JPSC اور JSSC بھرتی امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ سے بات کی ہے۔ سی جے پی جھارکھنڈ کے تمام طلبہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے۔‘‘

کاکروچ جنتا پارٹی نے طلبا کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ابھیجیت دیپکے نے کہا کہ پارٹی پنجاب میں امتحانی پرچے کے لیک ہونے کے معاملے کا جائزہ لے گی اور جلد اپنی آئندہ حکمت عملی کا اعلان کرے گی۔

20 جولائی کو کاکروچ جنتا پارٹی کی جانب سے کئی ہفتوں تک جاری احتجاج اور جنتر منتر پر بھوک ہڑتال کے بعد پارلیمنٹ مارچ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس مارچ میں ہزاروں طلبہ نے شرکت کی تھی۔ مظاہرین مبینہ امتحانی پرچوں کے لیک اور امتحانی نظام میں وسیع تر اصلاحات کے مطالبے کے ساتھ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ اپوزیشن تعلیمی شعبے سے متعلق اہم مسائل پر بحث کا مطالبہ کر رہی ہے، لیکن اسی معاملے پر احتجاج کرنے والے طلبہ کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

کوٹا سے شروع ہونے والی مہم میں طلبہ، مقابلہ جاتی امتحانات کے امیدوار، اساتذہ اور نوجوان تنظیموں کو شامل کیا جائے گا۔ یہ مہم ایسے وقت میں شروع کی جا رہی ہے جب NEET-UG 2026 امتحان پرچہ لیک اور انتظامی بے ضابطگیوں کے الزامات کے بعد منسوخ کر دیا گیا تھا۔ بعد ازاں امتحان کو دوبارہ 21 جون کو منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا۔

پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا کہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی جانب سے نیٹ 2026 کو منسوخ کر کے دوبارہ امتحان کرانے اور معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کا فیصلہ در اصل حکومت کی سنگین کوتاہیوں کا اعتراف ہے۔ اگرچہ امتحان کے نظام کی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے یہ فیصلہ ضروری تھا، تاہم اس سے لاکھوں طلبہ اور ان کے خاندان شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوئے ہیں۔

بامبے ہائی کورٹ نے پاکستان سے متعلق پوسٹ پر 19 سالہ طالبہ کی گرفتاری کو مہاراشٹر حکومت کا غیر متوازن ردعمل قرار دیا اور طالبہ کی وکیل کو فوری درخواست ضمانت دائر کرنے کی ہدایت بھی دی