U18 Hockey Asia Cup: انڈر-18 ایشیا کپ میں بھارتی مردوں کی ٹیم بنی چیمپئن، کانسے کا تمغہ خواتین کے نام، وزیراعظم مودی نے دی مبارکباد
مردوں کی ٹیم نے فائنل میں میزبان جاپان کو 1-4 سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کیا، جبکہ خواتین کی ٹیم نے تیسری پوزیشن کے مقابلے میں جنوبی کوریا کو 0-3 سے ہرا کر کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔
Archery World Cup 2026: آرچری عالمی کپ 2026 میں بھارتی خواتین کی ریکرو ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، منسکھ مانڈویہ نے دی مبارکباد
چین کے شہر شنگھائی میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں بھارت کی چوتھی سیڈ ٹیم نے میزبان چین کی دوسری سیڈ ٹیم کو سنسنی خیز شوٹ آف میں 28-26 سے شکست دی۔ مقررہ چار سیٹس کے اختتام پر مقابلہ 4-4 سے برابر تھا، جس کے بعد فیصلہ شوٹ آف کے ذریعے ہوا۔
Pride Of India: نشانے بازی میں بھارت نے بنایا اہم مقام، آٹھویں دولت مشترکہ نشانے بازی مقابلے میں بھارتی ٹیم نے کیا شاندار مظاہرہ
دولت مشترکہ کھیلوں کی تاریخ میں بھارت نے نشانے بازی میں اب تک سب سے زیادہ 135 تمغے جیتے ہیں۔ یہ کھیل دولتِ مشترکہ مقابلوں میں بھارت کے لیے سب سے زیادہ کامیاب ثابت ہوا ہے۔
Vaibhav Sooryavanshi: ویبھو سوریہ ونشی کی بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات، ریاستی حکومت نے 50 لاکھ روپے کا چیک دیا
سوریہ ونشی نے انڈر-19 ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف 80 گیندوں پر 175 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ ان کی اننگز میں 15 چوکے اور 15 چھکے شامل تھے۔ انہوں نے صرف 55 گیندوں پر سنچری مکمل کی، جو انڈر-19 ورلڈ کپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچریوں میں سے ایک ہے۔ ان کی اس کارکردگی کی بدولت بھارت نے چھٹی بار ورلڈ کپ کا خطاب اپنے نام کیا۔
Rs 11 lakh award for Harmanpreet Kaur: پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن نے کپتان ہرمن پریت کور اور امن جوت کور کو 11-11 لاکھ روپے انعام دینے کا کیا اعلان
بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں تاریخی کامیابی پر انعامات کا سلسلہ جاری، پنجاب کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کا اعتراف، فیلڈنگ کوچ منیش بالی کو 5 لاکھ روپے انعام، پی سی اے جلد کرے گا اعزازی تقریب کا انعقاد۔
Neeraj Chopra becomes Lt. Col: مایہ ناز کھلاڑی نیرج چوپڑا کو بھارتی فوج نے اعزازی طور پر لیفٹیننٹ کرنل کے خطاب سے نوازا
لیفٹیننٹ کرنل کے خطاب سے نوازے جانے کی تقریب میں وزیردفاع راجناتھ سنگھ اور چیف آف آرمی اسٹاف (COAS) جنرل اُپیندردیویدی نے نیرج چوپڑا کو اعزازی پپس (نشان) پہنائے۔
2025 World Para Athletics Championships: عالمی پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 کا کامیاب انعقاد، کریڑا بھارتی نے منایا بھارت کی کامیابی کا جشن
وزیراعظم نریندر مودی کی بصیرت افروز قیادت میں پیرا لیمپک کمیٹی آف انڈیا (PCI) نے اس بین الاقوامی مقابلے کو بہترین نظم و ضبط، اعلیٰ کارکردگی اور بھارتی تہذیب کے حسین امتزاج کے ساتھ کامیابی سے مکمل کیا۔
PM spoke to Rashmita and Mohsin: وزیراعظم مودی نے ’من کی بات‘ میں واٹراسپورٹس کے گولڈ میڈلسٹ محسن علی اور رشمتا ساہو سے کی بات
من کی بات کے 125ویں ایپی سوڈ میں کشمیر کے ڈل جھیل میں کھیلو انڈیا کے تحت پہلی بار منعقدہ واٹر اسپورٹس کا ذکر۔ وزیراعظم نے رشمتا ساہو اور محسن علی کو ان کی کامیابی پر دی مبارکباد





