Bharat Express DD Free Dish

Shopian

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے بدرہامہ گاؤں میں بادل پھٹنے سے شدید تباہی مچ گئی۔ اس قدرتی آفت کے باعث ایشمقام-پہلگام شاہراہ بند ہو گئی، جبکہ لنگنائی پل کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

حکم نامے میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس ادارے کے کالعدم تنظیم جماعت اسلامی کے ساتھ گہرے اور خفیہ روابط رہے ہیں۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی کو بھارت سرکار نے سنہ 2019 میں پابندی عائد کرکے غیر قانونی قرار دیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اس تنظیم سے وابستہ افراد ادارے کے انتظامی اور تدریسی امور میں شامل رہے اور ادارے کے کام کاج پر ان کا اثر و رسوخ پایا گیا۔

مسلسل چار دنوں سے جاری موسلا دھار بارشوں کے باعث علاقے کے بڑے حصے میں پانی جمع ہونے کے بعد نچلے علاقوں سے ہزاروں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس دوران، جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں سانحہ پیش آیا، جہاں ویشنو دیوی یاترا کا راستہ لینڈ سلائیڈ کی زد میں آ گیا۔

یہ ملی ٹینٹ حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب اننت ناگ-راجوری سیٹ پر لوک سبھا انتخابات کی مہم چل رہی ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں بارہمولہ سیٹ پر پیر کے روز ووٹنگ ہوگی۔

جموں و کشمیر پولیس کے ایک خصوصی پولیس افسر (ایس پی او) نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ہفتے کی رات دیر گئے علاقے میں تین مشتبہ افراد کو ہتھیاروں کے ساتھ دیکھا تھا۔

عسکریت پسندوں نے اننت ناگ ضلع کے ینار علاقے میں جے پور کے ایک سیاح جوڑے پر بھی فائرنگ کی جس کی شناخت تبریز اور اس کی بیوی فرہا کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی جوڑے کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن اس وقت تصادم میں بدل گیا جب دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی اور سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک کسی طرف سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

پولیس نے ہلاک دہشت گرد کی شناخت میسر احمد ڈار کے نام سے کی ہے، جو حال ہی میں لشکر کی پراکسی ٹی آر ایف میں شامل ہوا تھا۔ وہ مقامی تھا، شوپیاں کے ویشرو کا رہنے والا تھا اور تصادم میں مارا گیا۔

شوپیاں کے الشی پورہ میں آج صبح سیکورٹی فورسز نے دو دہشت گردوں کو مار گرایا۔ یہ تصادم پیر کی رات دیر گئے شروع ہوا۔ کشمیر پولیس زون نے انکاؤنٹر کی اطلاع دی۔

جموں و کشمیر میں دہشت گردوں نے ایک بار پھر عام لوگوں کو نشانہ بنایا ہے۔ حکام کے مطابق، دہشت گردوں نے جمعرات (13 جولائی) کی رات شوپیاں ضلع میں تین غیر کشمیری مزدوروں کو گولی مار دی