Supreme Court Denies Bail To Umar Khalid and Sharjeel Imam: دہلی فسادات کیس: سپریم کورٹ نے عمر خالد اور شرجیل امام کی ضمانت کی عرضی خارج کی، پانچ ملزمان کو ملی راحت
سپریم کورٹ نے 2020 کے دہلی فسادات سے جڑے مبینہ سازش کے معاملے میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے اسٹوڈنٹ ایکٹوسٹ عمر خالد اور شرجیل امام کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دی ہیں، جبکہ اسی کیس میں نامزد پانچ دیگر ملزمان کو ضمانت دے دی گئی ہے۔
Sharjeel Imam-Umar Khalid Case Update: شرجیل امام اور عمر خالد جیل میں ہی رہیں گے یا آئیں گے باہر ؟ سپریم کورٹ 5 جنوری کو سنائے گی فیصلہ
دہلی فسادات اور یو اے پی اے کے مقدمات میں گرفتار عمر خالد، شرجیل امام، گل فشاں فاطمہ وغیرہ ملزمان کو اب تک کوئی ریلیف نہیں حاصل ہو سکی ہے۔ اب سپریم کورٹ 5 جنوری کو ان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنائے گی۔
Umar Khalid & Sharjeel Imam’s case update: دہلی فسادات معاملہ:5 سال سے زائد عرصے سے جیل میں قید عمر خالد اور شرجیل امام کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
دہلی فسادات معاملے میں گزشتہ 5 برس سے زائد عرصے سے مقید عمر خالد، شرجیل امام اور دیگر ملزمان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ سنوائی کے بعد ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔
Delhi Riots 2020 Case: عمرخالد، شرجیل امام، گلفشاں فاطمہ کی ضمانت سے متعلق سپریم کورٹ میں کپل سبل اورابھیشیک منوسنگھوی کی بڑی دلیل، کیا مل پائے گی ضمانت؟
سپریم کورٹ میں ضمانت کی سماعت کے دوران جسٹس اروند کمارنے پوچھا کہ "بھارت تیرے ٹکڑے ہوں گے" کا بیان کس نے دیا تھا۔ اس پرعمر خالد کے وکیل کپل سبل نے جواب دیا کہ یہ عمرخالد نہیں بلکہ کوئی اورطالب علم رہا ہوگا۔
Delhi Riots 2020 Case: ”میں دہشت گرد نہیں…“ سپریم کورٹ میں شرجیل امام اور عمر خالد نے اپنے بچاو میں کہی یہ بڑی بات، کیا مل پائے گی ضمانت؟
شرجیل امام، عمرخالد، گلفشاں فاطمہ اور شفاءالرحمٰن پر دہلی فسادات کے مبینہ ماسٹر مائنڈ ہونے کے لئے دہشت گردی مخالف قانون یواے پی اے اور آئی پی سی کے التزامات کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ان فسادات میں 53 لوگ مارے گئے تھے اور700 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔
Delhi riots case: سپریم کورٹ نے دہلی پولیس کی درخواست مسترد کی، شرجیل امام، عمر خالد اور دیگر کی ضمانت پر حلف نامہ داخل نہ کرنے پر کیا ناراضگی کا اظہار
یہ مقدمہ 2020 کے شمال مشرقی دہلی فسادات سے جڑا ہے جو شہریت ترمیمی قانون (CAA) اور قومی رجسٹر برائے شہری (NRC) کے خلاف احتجاج کے دوران پھوٹ پڑے تھے۔ ان فسادات میں 53 افراد ہلاک اور 700 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ شرجیل امام کو پولیس نے یو اے پی اے کے تحت گرفتار کر کے اس معاملے میں ’’مرکزی سازش کار‘‘ قرار دیا تھا۔
Sharjeel Imam News: شرجیل امام بہار میں الیکشن لڑنے کے لئے تیار، عدالت میں دی عبوری ضمانت کی عرضی
جیل میں بند شرجیل امام نے اپنی عرضی میں کہا کہ وہ بہادرگنج سے آزاد امیدوارہیں۔ وہ کسی پارٹی سے وابستہ نہیں ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ شرجیل امام کے خلاف دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے سال 2020 میں ایف آئی آر درج کی تھی، اس کے بعد سے وہ جیل میں بند ہیں۔
سپریم کورٹ نے دہلی پوپلیس سے مانگا جواب، عمرخالد اورشریل امام کی ضمانت عرضی پر7 اکتوبرکوہوگی سماعت
ملک کی سپریم کورٹ نے آج فروری2020 کے دہلی فسادات میں مبینہ سازش سے متعلق یواے پی اے کیس میں کارکنوں عمر خالد، شرجیل امام، گلفشاں فاطمہ اورمیران حیدرکی درخواستوں پرسماعت کی۔ سپریم کورٹ نے ان ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پردہلی پولیس کونوٹس جاری کیا۔ کیس کی اگلی سماعت 7 اکتوبرکوہوگی۔
Bail Denied in UAPA Case Linked to Delhi Riots: دہلی ہائی کورٹ نے شرجیل امام اور عمر خالد کو ضمانت دینے سے کیا انکار، جانیے کس بنیاد پر خارج کی درخواست
پراسیکیوشن کی جانب سے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ یہ معاملہ ’’خود رو‘‘ یا اتفاقیہ فسادات کا نہیں بلکہ ’’منصوبہ بند، بدنیتی پر مبنی اور گہری سازش‘‘ کا ہے، جس کا مقصد عالمی سطح پر بھارت کو بدنام کرنا تھا۔
Delhi High Court issues notice to Delhi Police: جامعہ تشدد معاملے میں شرجیل امام کی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ نے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا
دہلی ہائی کورٹ نے 2019 کے جامعہ تشدد معاملے میں الزامات عائد کرنے کے خلاف شرجیل امام کی طرف سے دائر درخواست پر جواب طلب کرتے ہوئے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔ عدالت اس کیس کی اگلی سماعت 24 اپریل کو کرے گی۔ شرجیل امام نے اپنی درخواست میں ساکیت عدالت کی طرف …





