Bharat Express DD Free Dish

Shahbaz Sharif

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی میزبانی میں امریکہ اورایران کے درمیان جنگ بندی کے لئے مذاکرات کے لئے دونوں ممالک کے وفد پہنچ چکے ہیں۔ اسی دوران سعودی عرب کے وزیر خارجہ بھی پاکستان میں ہیں۔ جمعہ کے روز انہوں نے پاکستان کے وزیراعظم سے ملاقات کی۔

شیو سینا (یوبی ٹی) کے ایم پی سنجے راوت نے کہا کہ پاکستان کو جنگ بندی کا کریڈٹ مل رہا ہے، یہ ہندوستان اور وزیراعظم نریندرمودی کے لئے بڑی شرمندگی کی بات ہے، ہم ہمیشہ پاکستان کوغریب ملک کہتے ہیں، جب پاکستان کی ثالثی کا معاملہ سامنے آیا تووزیرخارجہ ایس جے شنکرنے کہا تھا کہ یہ ایک 'دلال ملک' ہے اور ہم دلالی نہیں کرتے۔

ایران-اسرائیل تنازعہ کے درمیان پاکستان نے اشارہ دیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ اپنے دفاعی معاہدے کی وجہ سے اس تنازعہ میں ملوث ہوسکتا ہے۔ وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے ایران کو سعودی عرب پر حملہ کرنے سے خبردار کیا ہے۔ دریں اثنا، مشرق وسطیٰ میں میزائل حملے اور فوجی کارروائی میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

رانا ثناء اللہ نے عمران خان کو ’’غیر سیاسی رویہ رکھنے والا‘‘ اور ’ضدی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نومبر 2024 کے احتجاجی مظاہروں کے بعد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے درمیان ایک سنجیدہ رابطہ کاری کی کوشش بھی کی گئی تھی۔

آئی لو محمد مہم پر اجے رائے نے کہا کہ ہندوستان میں ہر شخص کو اپنے ایشور سے محبت کرنے کا پورا حق ہے، لیکن افسوس کی بات ہے کہ اس میں سیاست کا رنگ گھولنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو کہ بالکل بھی مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ عام عوام کو پریشان کرنے کے مقصد سے ان کے مکان گراتے ہیں، ان کے وسائل پر قبضہ کرتے ہیں اور انہیں بے وجہ پریشان کرتے ہیں۔

دہشت گردی کے مسئلے پر بھی پیٹل گہلوت نے پاکستان کو چاروں شانے چت کر دیا۔ انہوں نے کہا: ایک ایسا ملک جو طویل عرصے سے دہشت گردی کو فروغ دینے اور اسے برآمد کرنے میں ملوث ہے، اُسے اس طرح کی مضحکہ خیز باتیں کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔

چین کے شہر تیانجن میں دنیا کی 11 بڑی طاقتوں کا ایک بڑا اجتماع ہوا۔ اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں پی ایم مودی، صدر شی جن پنگ اور صدر پوتن ایک دوسرے کے قریب کھڑے نظر آ رہے ہیں۔

عمران خان کے بیٹے قاسم اورسلیمان اپنے والد کی حمایت میں ملک گیرتحریک میں شامل نہیں ہوسکیں گے کیونکہ ان کے اوور سیزسٹیزن کارڈ یا توگم ہوچکے ہیں، یا ختم ہوچکے ہیں۔ عمران خان کی بہن کے مطابق، ان دونوں نے نئے کارڈزکے لئے درخواستیں دی ہیں تاہم 5 اگست تک ان کے ملنے کا امکان نہیں ہے۔

سیاسی تجزیہ کار اور کالم نگار رحیق عباسی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ جس کی مغربی ممالک جنگی جرائم کی وجہ سے مخالفت کر رہے تھے، انہیں اسلامی جمہوریہ پاکستان نے امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بتایا ہے کہ ملیر جیل سے مجموعی طور پر 213 قیدی فرار ہوئے تھے، جن میں سے 78 کو پکڑ لیا گیا ہے، جب کہ تقریباً 138 کے قریب قیدی اب بھی مفرور ہیں۔